Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اصلی اور نقلی آئی فون کی پہچان کا آسان طریقہ

شائع 21 ستمبر 2017 06:56am

Untitled-1

آئی فون کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور قیمتوں کے باعث مارکیٹ میں جعلی آئی فونز کی بھرمار ہو گئی ہے۔ جبکہ ایسے لوگ جنہیں اصلی اور نقلی آئی فون کی پہچان نہیں، ڈھیر سارے پیسے دے کر بھی نقلی آئی فون کے مالک بن جاتے ہیں۔

ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی جدت کے باعث ہو بہو نقؒی آئی فون بنانا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ یہ نقول اتنی پرفیکٹ ہوتی ہیں کہ آپ انہیں پہچان نہیں پائیں گے۔ اس سے بچنے کیلئے باضابطہ طور پر کوئی قانونی عمل اپنایا نہیں گیا ہے۔

اسلئے اس کا واحد حل یہ ہی ہے کہ عوام کو آگاہ کیا جائے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اصلی اور نقلی آئی فون کی پہچان کے آسان طریقے بتائے جارہے ہیں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو ابھی اس سے آگاہ کریں۔

اصلی اور نقلی آئی فون کی پہچان تین طریقوں پر مشتمل ہے۔ جسمامت، پرفارمینس اور انٹرنل سسٹم۔

٭ جسامت اور بناوٹ

اصلی آئی فون میں پانچ کھانچوں والا اسکرو استعمال کیاجاتا ہے جسے 'پینٹالوب سیکیورٹی اسکرو' کہتے ہیں۔ جبکہ نقلی آئی فون میں عام چار کھانچوں والے اسکرو استعمال کئے جاتے ہیں۔

نقلی آئی فون کے بٹن کی کوالٹی خراب ہوتی ہے۔ اپنے آئی فون میں موجود سائیڈ اور اوپری بٹن کو لگاتار دبائیں۔ اگر وہ بٹن ڈھیلے ہیں تو اس کا مطلب آپ کا آئی فون نقلی ہے۔

اصلی آئی فون کی اسکرین صاف ہوتی ہے اور پکسلیٹ نہیں ہوتی۔ اس کے کلرز اچھے اور شارپ ہوتے ہیں۔ جبکہ نقلی فون میں ڈل اور گھٹیا کوالٹی کی اسکرین کا استعمال کیاجاتا ہے۔

اپنے آئی فون کے پیچھے ایپل کو لوگو دیکھیں، اگر لوگو نہیں ہے تو آئی فون نقلی ہے۔ لیکن کچھ نقلی آئی فونز میں لوگو بھی موجود ہوتا ہے۔ اس لئے اس پر انگلی پھیر کر دیکھیں۔ نقلی لوگو آپ کو کور سے الگ محسوس ہوگا۔

آئی فون کبھی بھی ڈوئل سم  نہیں دیتا جبکہ نقلی فون میں چائنیز فونٹ ہوتا ہے۔ فون کو اسٹارٹ کرتے وقت اگر ایپل کے لوگو کی جگی ویلکم لکھا ہوا آئے تو اس کا مطلب آئی فون نقلی ہے۔

٭ پرفارمنس

نقلی اور اصلی آئی فون کی کارکردگی میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

 نقلی آئی فون کی کیمرا کولٹی انتہائی خراب ہوتی ہے۔ جبکہ اصلی آئی فون ایک سے زیادہ ایپلی کیشنز کو آسانی سے چلا سکتا ہے، لیکن نقلی فون زیادہ ایپلی کیشنز ایک ساتھ کھولنے پر سست یا ہینگ ہو جائے گا۔

ہوم اسکرین اور ایپلیکیشن اسکرین کے درمیان جلدی جلدی اسکرول کریں۔ نقلی آئی فون ایسا کرت وقت پھنسنا شروع ہو جائے گا۔

٭ سسٹم اور سافٹ وئیر

ہر آئی فون کا اپنا ایک الگ کوڈ ہوتا ہے جسے آپ *#06# ڈائل کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کوڈ کو ایپل کی ویب سائٹ پر انٹر کریں۔ اگر کوڈ ان ویلڈ شو کرے تو آپ کا آئی فون نقلی ہے۔

اصلی آئی فون میں ایکسٹرنل میموری اٹیچمنٹ یعنی عام لفظوں میں میموری کارڈ کیلئے جگہ نہیں ہوتی۔ اس کی اپنی میموری ہوتی ہے۔

سیری آئی فون کی ایپلیکیشن ہے۔ یہ نقلی آئی فون میں کام نہیں کرتی اس لئے اسے ضرور چیک کریں۔

آئی فون صرف آئی او ایس پر کام کرتا ہے۔ کسی اور آپریٹنگ سسٹم والا آئی فون یقیناً نقلی ہے۔

کمپیوٹر سے اپنے آئی فون کو کنیکٹ کریں اور آئی ٹیون چلائیں۔ نقلی آئی فون آئی ٹیون سے کنیکٹ نہیں ہوگا۔

اگر ان سب کے باوجود آپ کو شک ہو تو اپنے قریبی آئی فون ریٹیل سینٹر جائیں۔ وہاں موجود ٹیکنیشئین فون کا مکمل ڈائیگونسٹک چیک اپ کر کے آپ کو بتا دے گا کہ آپ کا آئی فون نقلی ہے یا اصلی۔

بشکریہ visihow