اداکارہ نور کی چوتھی شادی بھی ناکام ہو گئی
لاہور : فیملی کورٹ نے بدھ کو اداکار ہ نور بخاری کی اپنے شوہر سے خلع لینے کی درخواست منظور کر لی۔
اداکارہ نور نے تین سال پہلے ولی حامد علی سے شادی کی تھی، لیکن کچھ عرصہ بعد اختلافات کی بنا پر دونوں الگ رہنے لگے ، بعد ازاں نور نے خلع کیلئے عدالت سے رابطہ کر لیا۔
نور نے عدالت میں کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں جبکہ ولی حامد کا کہنا تھا کہ وہ رشتہ نبھانا چاہتے ہیں ۔
دونوں کا موقف سننے کے بعد جج فیصل ندیم میر نے نور کی خلع کی درخواست قبول کرتے ہوئے طلاق کی اجازت دے دی۔
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ نور کی پہلا طلاق نہیں ، اس سے پہلے نور کی تین شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
نور نے 2003 میں ایک دبئی کا مقامی ہندو تاجر سے شادی کی تھی لیکن شوہر کے اسلام نہ قبول کرنے کی وجہ سے نور نے اپنے شوہر سے 2008 میں طلاق مانگ لی۔
اس کے بعد 2010 میں اداکارہ نے پروڈیوسر فاروق منگال سے شادی کی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی ۔
دوسری طلاق کے بعد نور نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عون چوہدری سے شادی کی جس سے ان کی ایک اولاد بھی ہوئی لیکن تیسری شادی بھی ناکام رہی۔
Comments are closed on this story.