Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

داعش سے سب سے زیادہ خطرہ ترکی کو ہے،جو بائیڈن

شائع 24 جنوری 2016 07:26am

jow

انقرہ:امریکہ اور ترکی نے شام کے مسئلے کے فوجی حل پر اتفاق کرلیا،نائب صدر جوبائڈن کا کہنا ہے کہ اگرشام کے مسئلے کا سیاسی حل نہ نکلا تو امریکہ اور ترکی فوجی مداخلت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی نائب صدر نے ترکی میں صدر طیب اردگان کے ساتھ ملاقات میں شام کے فوجی حل پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل سے متعلق نہ تو پرامید ہیں، نہ ہی ناامید ، بلکہ وہ پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے متبادل ذرائع استمال کرے گا۔جس میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی بھی شامل ہوگی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ترکی کے صدر سے شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی مدد کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ داعش سے سب سے زیادہ خطرہ ترکی کو ہے۔انہوں نے ترک حکومت کی جانب سے اظہار رائے پر پابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔