Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

سخت ورزش کیے بغیر ان7 آسان طریقوں سے وزن کم کریں

شائع 19 ستمبر 2017 03:36pm

kevin-hart-exercise-routine-0

اب آپ سخت  ورزش  اور  بد  مزہ  خوراک کو اپنے روزمرہ کا حصہ  بنائے  بغیر بھی  وزن  کم  کر سکتے ہیں۔

ہم آپ کو یہاں کچھ ایسی مفید ٹپس دیں گے جس سے آپ وزن باآسانی کم کر سکتے ہیں۔

سخت ورزش نہ کریں

روز  سخت ورزش کرنے  سے آپ کا وزن کم نہیں ہوگا۔ تجربات سے  ثابت ہوچکا ہے کہ وہ لوگ  جو اپنے جسم کی قابلیت کے مطابق ورزش کرتے ہیں ان لوگوں کے   برعکس  جو روز جم جاتے ہیں زیادہ وزن کم کر پاتےہیں۔

باقاعدگی سے وزن دیکھنا

ہر ہفتے اپنا وزن نوٹ کریں۔  یہ عمل آپ کو مثبت نتائج فراہم کرتا ہے اور  کھاتے وقت سوچنے پر مجبور کردیتا ہے  کہ کتنا کھانا چاہیے۔

پھلیاں، مٹر اور دال کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

پھلیاں، مٹر اور دال کو روز مرہ خوراک کا حصہ بنانے سے وزن  نہیں بڑھتا اوربرقرار رہتا ہے۔

پروٹین  لینا مت چھوڑیں

پروٹین سے بھرپور غذا   امنائیں کیونکہ  پروٹین  آپ کو  جسمانی طور پر فعال رکھتا ہے جس سے  وزن کم ہوتا ہے۔

چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں

کھانے کیلئے چھوٹی پلیٹ کا استعمال کرنے سے آپ کم خوراک لیتے ہیں  اور کم کیلوریز  اس کا حصہ بنتی ہے جس کے نتیجے میں وزن کم ہوتا ہے۔

لی جانے والی کیلوریز کا حساب رکھیں

ڈائری یا  فون ایپ کی مدد سے آپ دن  بھر  لی گئی کیلوریز کا حساب رکھیں۔

لیبل پڑھیئے

کھانے پینے کی اشیاء  پر لگے لیبل کو ضرور پڑھیں کیونکہ یہ عمل آپ کو بتاتا ہے کہ  جو چیز آپ کھانے والے ہیں ان میں کتنی کیلوریز ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائڈ