Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینکا چوپڑا ٹوئٹر پر ٹرول کا نشانہ

شائع 17 ستمبر 2017 09:23am

priyanka

اس ہفتے پرینکا چوپڑا ٹوئٹر پر ٹرول کا نشانہ بنی رہیں۔ دراصل پرینکا اپنی فلم 'پہونا' کی پروموشن کر رہی تھیں جس کا پریمیئر ٹورینٹو فلمی میلے میں ہو رہا ہے۔

یہ فلم سکّم سے متعلق ہے جس میں تین نیپالی بچوں کی زندگی کی جدو جہد دکھائی گئی ہے۔ اسں دوران ایک انٹرویو میں پرینکا نے فلم پر روشنی ڈالنے کی کوشش میں کہا کہ سکم ایک خوبصورت ریاست ہے جہاں شورش کے سبب ہنگامہ ہے۔

پھر کیا تھا لوگوں نے پرینکا چوہڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں بات کرنے سے پہلے ہوم ورک کر لینا چاہیے کیونکہ سکم میں کسی طرح کی کوئی شورش نہیں ہےاور یہ انڈیا کی پرامن ریاستوں میں سے ایک ہے۔

پرینکا نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پرایک بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے معافی مانگ لی۔ ویسے اس حوالے سے پرینکا کے لیے جس طرح کے کمنٹس سامنے آئے اس سے عالیہ بھٹ کی یاد تازہ ہو گئی جنھیں ملک کے صدر کا نام تک معلوم نہیں تھا۔

بشکریہ: بی بی سی اردو