Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

میٹابولزم سست ہونے کی 5 وجوہات جن سے آپ لاعلم ہیں

شائع 16 ستمبر 2017 03:30pm

highproteindiets_1280px_97576cceb35a44cd86625a4d974aa827

میٹابولزم   وہ قدرتی عمل ہے جس کےذریعے  ہمارے جسم میں  لی گئی خوراک    توانائی میں تبدیل ہوتی ہے۔

روزمرہ کی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی یہ توانائی کھانے، پینے اور خون بننےمیں ہمارے کام آتی ہے۔

ہم آپ کو یہاں  ان غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جس کے باعث آپ کا میٹابولزم سست ہوجاتا ہے۔

مکمل خوراک نہ لینا

یہ سوچنا غلط ہے کہ   کم کھانے سے وزن کم ہوتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ  ہے کہ آپ دن میں 5 دفعہ  تھوڑا تھوڑا کھانا کھائیں۔ اس طرح پورا دن مناسب خوراک لینے سے  ایک ہی وقت میں زیادہ کھانے کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔

کیفین نہ لینا

کیفین   مرکزی    اعصابی نظام کو  متحرک کرتے ہوئے  میٹابولزم کو 12 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔

پروٹین کو غذا کا حصہ نہ بنانا

کوشش کریں کہ  خوراک میں دہی ، میوے اور گوشت کو  حصہ بنائے۔  تحقیق کے مطابق  پروٹین کو اپنی  خوراک  کا حصہ بنانے سے دن میں 35 فیصد تک کیلوریز ضائع  کی جاسکتی ہیں۔

دودھ کا استعمال نہ کرنا

ڈائٹ سے دودھ اور دہی کو نکال دینے  کی وجہ سے آپ کا وزن گر جاتا ہے اورپیٹ کافی کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دودھ سے پٹھے  مضبوط ہوتے ہیں جس کی وجہ سے میٹابولزم وقت کے ساتھ تیز ہوجاتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹ والی  غذا نہ لینا

اگر آپ کو  ورزش کرنا پسند ہے تو   کاربوہائیڈریٹ والی  غذا  لازما استعمال کریں۔

بشکریہ: اسپون یونیورسٹی