Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کا سب سے مہنگا پنیر کس جانور کے دودھ سے بنایا جاتا ہے؟

شائع 16 ستمبر 2017 09:36am
-Great Big Story/Youtube -Great Big Story/Youtube

اگر آپ پنیرکے دیوانے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے دنیا کے سارے پنیر چکھ لئے ہیں تو یقین جانئے آپ غلط ہیں۔

آپ نے گائے اور بکری کے دودھ سے بنا پنیر تو سنا ہوگا، اور شید ان کی قیمت سے بھی واقف ہوں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے مہنگا پنیر کس جانور کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے؟

دنیا کا سب سے مہنگا پنیر گدھی کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے، جسے 'پیول' کہتے ہیں۔ اس کی قیمت 880 یورو  یعنی 1 لاکھ 10 ہزار سات سو اڑتالیس روپے فی کلو ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں عام شیڈار پنیر 10 یورو فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

لیکن یہ اتنا مہنگا کیوں ہے؟

ایک کلو پنیر بنانے کیلئے 25 کلو گدھی کا دودھ استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ ایک کلو گدھی کے دودھ کی قیمت 40 یورو ہے۔

پیول نامی یہ گدھی کے دودھ کا پنیر سربیا میں موجود سلوبوڈن سنک نامی شخص کے فارم پر تیار کیا جاتا ہے۔ سلوبوڈن کے پاس اس کام کیلئے 300  گدھے موجود ہیں۔

لیکن ایک وقت میں صرف 20 گدھے ہی دودھ فراہم کر پاتے ہیں۔ سلوبوڈن کا کہنا ہے کہ گدھی کے دودھ میں دودھ کو دہی کی طرح گاڑھا کرنے والا مادہ کیسین اتنا موجود نہیں ہوتا۔ اس لئے دودھ کو پنیر میں تبدیل کرنے کیلئ ان کے پاس اپنا ایک خفیہ طریقہ بھی ہے۔

سلوبوڈن نے بتایا کہ گدھی کے دودھ میں پروٹین، کیلشئیم، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گدھی کے دودھ میں گائے کے مقابلے وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں اینٹی الرجک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

https://youtu.be/dOq6FEu12bs

بشکریہ Metro.co.uk

نوٹ: یہ صرف ایک معلوماتی تحریر ہے۔