Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

مومینہ مستحسن، دانیا ل ظفر کے درمیان ' جنگ' ختم

شائع 14 ستمبر 2017 03:37pm

momina-mustehsan-and-danyal

یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ  کوک اسٹوڈیو کے گانے 'آفرین ' سے شہرت پانے والی مومینہ مستحسن اور علی ظفر کے  چھوٹے بھائی اور سنگر  دانیال ظفر اچھے دوست ہے۔

دونوں  آخری بار  کوک سٹوڈیو  سیزن 10 میں  گانا گاتے ہوئے ساتھ دیکھے گے۔

تاہم،  اتوار کے دن دونوں کے   درمیان کھانے کے موضوع ہر  لڑئی چھڑ گئی۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب دانیال ظفر  نے اس بکر عید پر کچھ زیادہ ہی گوشت کھا لیا اور  دیسی کھانے سے بیزار ہوکر انہوں کے ایک ٹوئٹ میں کہا 'اس عید  پرکافی دیسی کھانا کھالیا ، آج گرل جاکر کیو ں نہ برگر کھا لیا جائے'۔

اس ٹوئٹ نے دانیال کی دوست مومینہ کو کافی پریشان کیا اور انہوں نے جوابی ٹوئٹ  میں کہا'ایسی کوئی بات نہیں، سیخ  کباب کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، دیسی فورایور'۔


پھر کیا تھا  دانیال ظفرنے مومینہ کو   ٹوئٹر پر ویڈیو کے ذریعے  مقابلہ کی دعوت دی  جسے مومینہ نے قبول کرتے ہوئے جوابی ویڈیو شیئر کی۔


دونوں کے  درمیان  دو دن تک کھانے  پر ٹوئٹر  جنگ چلتی رہیں جس سے   ٹوئٹر پر مداح کافی محضوظ ہوئے  اور اس' جنگ 'میں اپنا اپنا حصہ بھی ڈالا۔


اب یہ  جنگ بدھ کوختم  ہونے کے بعد مداح  ناراض  دکھائی دیے کیونکہ ایسی انٹرٹیننگ  چیزیں ہمیشہ ہی محضوظ کرتی ہیں۔

دانیال ظفر نے مومینہ کے ساتھ لڑائی کے بعد صلح کے طور پر  سفید جھنڈا دکھا دیا جس کے جواب میں مومینہ ہنسنے لگیں