Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

بندر کی سیلفی پر عدالتی جنگ ،فوٹوگرافر کامیاب

شائع 12 ستمبر 2017 03:58pm

monkeyimage

بند  ر کی سیلفی کیلئے  کاپی رائٹ  کے قانونی حق کی عدالتی جنگ  برطانوی فوٹوگرافر نے جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ منگل کو بی بی سی نے اپنی ایک  رپورٹ میں کہا ہے کہ  جانواروں  کے حقوق کے لئے کام کرنے والے تنظیم پیٹا اور برطانوی فوٹوگرافر   ڈیوڈ سلیٹر کے درمیان یہ عدالتی محاذآرائی  دوسال تک  جاری رہی۔

رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ  سن دوہزار گیارہ میں  انڈونیشیا میں فوٹوگرافر کی جانب سے بندر کی تصاویر بنانے کے دوران  بندر  نے اس سے کیمرے چھین لیا اور  اس دوران بندر سے خود بخود نادانستگی میں سیلفی بن گئی ۔

 پیٹا  نے بندر    کی جانب  سے کاپی رائٹ کیلئے عدالت میں  درخواست دے دی تھی،جس میں موقف تھا    کہ تصویر کا اصل حقدار بندر ہے تاہم  اب  عدالت نے اس  مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے اور  اسکا فیصلہ سلیٹر نامی فوٹوگرافر کے حق میں دیا ہے۔

بعدازاں فوٹو گرافر نے کہا کہ  وہ اس تصویر سے ہونے والی آمدن میں  سے پچیس فیصد حصہ   فلاحی تنظیم کو دے گا۔ درخواست میں فریقین کے درمیان بندر کی شناخت پر بھی اختلاف پایا جاتا تھا۔