میانمار حکومت کوتحمل کے ساتھ صورتحال سے نمٹنا چاہئے، حسینہ واجد
بنگلہ دیش: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میانمار حکومت کوتحمل سے صورتحال سے نمٹنا چاہئے۔ میانمارمتاثرین کی واپسی کیلئے محفوظ راستہ اختیار کرے۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدنے کا COXS بازارمیں قائم کیمپ کا دورہ کیااورپناہ گزینوں سے ملاقات کی۔
انھوں نے کہا کہ میانمار حکومت اور فورسز کو روہنگیا مسلمانوں پرتشدد کا کوئی حق نہیں۔
اس موقع پر امدادی ٹیموں نے بنگلہ دیشی وزیراعظم کو پناہ گزینوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
میانمار میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث اب تک تین لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں جہاں وہ عارضی شیلٹرزمیں مقیم ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.