Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

میانمار حکومت کوتحمل کے ساتھ صورتحال سے نمٹنا چاہئے، حسینہ واجد

شائع 12 ستمبر 2017 11:14am
-File -File

بنگلہ دیش: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میانمار حکومت کوتحمل سے صورتحال سے نمٹنا چاہئے۔ میانمارمتاثرین کی واپسی کیلئے محفوظ راستہ اختیار کرے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدنے کا COXS بازارمیں قائم  کیمپ کا دورہ کیااورپناہ گزینوں سے ملاقات کی۔

انھوں نے کہا کہ میانمار حکومت اور فورسز کو روہنگیا مسلمانوں پرتشدد کا کوئی حق نہیں۔

اس موقع پر امدادی ٹیموں نے بنگلہ دیشی وزیراعظم کو پناہ گزینوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

میانمار میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث اب تک  تین لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں جہاں وہ عارضی شیلٹرزمیں مقیم ہیں۔