پیاز کی قیمت سو روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ، شہری پریشان
کراچی: سبزی منڈی ہول سیل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہجہاں کے مطابق پیاز کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے پیداوار کم رہی، جبکہ عیدالضحیٰ کے بعد پیاز کی قیمت کافی بڑھ جاتی ہے۔ جس کے وجہ سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کراچی سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت ستر سے اسی روپے فی کلو ہے، لیکن ریٹیل مارکیٹ میں قیمت نوے سے سو روپے کے درمیان ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چھوٹی اور خراب پیازبھی ساٹھ روپے مل رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے پیاز درآمد کرے تاکہ قیمتوں میں کمی ہوسکے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.