Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور:ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں اضافہ

شائع 10 ستمبر 2017 12:08pm

dengue_imae

پشاور: ڈینگی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔ آگاہی مہم، اسپرے مہم بھی فائدہ مند نظرنہیں آتیں۔

حلقہ این اے ٹو سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق کی اہلیہ اور بیٹا بھی ڈینگی وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔ دونوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال کی آئسولیشن وارڈز منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈینگی نے نوشہرہ میں بھی پنجے گاڑدئیے۔ جہاں علاقے محمد خان کورونہ کے رہائشی ماں بیٹا بھی ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

ضلع بھر میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ایک نرس میں بھی ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی۔

 ہیڈنرس نازلی کےبعد اب تک متاثر ہونے والی نرسوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

ڈینگی کا شکار ہونےوالے ہزاروں افراد میں تین ڈاکٹر بھی شامل ہیں جن کا تعلق بھی خیبر ٹیچنگ اسپتال سے بتایا جاتا ہے۔

ٹی ایچ کے نرسنگ ہاسٹل میں اب تک ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے نہیں کیا گیا۔

اس کےعلاوہ پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ 415 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ جبکہ ڈینگی وائرس سے اب تک صوبہ بھر میں 18 افراد کی اموات ہوئی ہیں