ڈاکٹر عاصم حسین علاج کیلئے لندن روانہ
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنمااورکراچی ڈویژن کےصدرڈاکٹرعاصم حسین آج علاج کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔
ڈاکٹرعاصم حسین والدہ اور دیگر ساتھیوں ہمراہ ائیر پورٹ پہنچے۔
ڈاکٹر عاصم کو رینجرز نے اگست دوہزارپندرہ میں سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے دفتر سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر کالعدم تنظیموں، ایم کیو ایم اور لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں کوعلاج کی سہولت فراہم کرنے سمیت بطور وزیر پیٹرولیم چارسوباسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔
عدالتوں سے ضمانت پر رہائی کے بعد ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام خارج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.