Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سات وجوہات جن کی وجہ سےچینی کو' سفید موت' کہا جاتا ہے

شائع 08 ستمبر 2017 01:12pm

sugar

چینی میٹھی ضرورہوتی ہے لیکن  آپ کے جسم  کے لئے یہ  کافی نقصان دہ ہے۔ چینی سے دماغ میں بیٹا اینڈرفین بڑھ جانے کی وجہ سے  آپ کو وقتی طور پر  اچھا محسوس ہوتا ہے لیکن یہ آپ کے  قوت مدافعت کے لئے  کافی نقصان دہ  ہے۔

چینی کا زیادہ استعمال  ہمارے جسم کے لئے زہر ہے، جس کے نتیجے میں کینسر  بھی ہوسکتا ہے۔

چینی کے چند برے اثرات کچھ یوں ہیں

پٹھوں کے پروٹین پر اثر

زیادہ چینی کے استعمال  سے  جسم میں گلوکوز 6 فاسفیٹ(G6P) بڑھ جاتا ہے  جو دل کے پٹھوں  کی پروٹین کی سطح کو تبدیل کرنے کے ذمہ دار  ہے۔ اس کے نتیجے میں دل  ناکارہ ہوسکتا ہے۔

خلیات  کی عمر بڑھ جانا

2009 کی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ  گلوکوز لینے کی وجہ سے خلیات اور دماغ دونوں کی عمر بڑھ جاتی ہے ، جو انسان کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔

قوت مدافعت پر اثر

چینی  کی وجہ سے جسم میں اینڈرفین بڑھ جاتا ہے جس سےقوت مدافعت  کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے ۔

 

کینسر پیدا کرنے والے کمپاؤنڈ میں اضافہ

چینی سے  بائل ایسڈ   میں اضافہ ہوتا ہے  جس کے نتیجے میں ایسے کمپاؤنڈ تشکیل پاتے ہیں جو  بڑی آنت کےکینسر کا  سبب بنتے ہیں۔

ٹشوز کی لچک میں کمی

مسلسل چینی کا استعمال ٹشو زکی لچک کو ختم کردیتی ہے۔

پٹھوں کی طاقت میں کمی

حمل کے دوران چینی کے زیادہ استعمال  سے پٹھوں کی طاقت پر کافی گہرا اثر پڑتا ہے۔

خون کے پروٹین پر اثر

مسلسل چینی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے  دو  قسم کے خون کے پروٹین اثر انداز ہوتے ہیں، البومین اور لیپو پروٹین۔  جس کے نتیجے میں  جسم  ٖ چکنائی اور کولیسٹرول کو قابو نہیں کر پاتا۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا