فضول خرچی سے بچنے کے 3بہترین طریقے
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ فضول خرچ ہیں اور آپ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ تین طریقے آزما کر دیکھیں۔
چیزیں خریدنے کے بعد واپس نہ کرنا
خراب یا استعمال میں نہ آنے والی چیزوں کو واپس کروانا ایک مشکل عمل ہے لیکن تھوڑی سی محنت سے آپ خراب چیز واپس کر کے اپنے پیسے بچا سکتے ہیں۔
اسی طرح وقتاً فوقتاً اپنے گھر کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کون سی اشیاء غیر ضروری ہیں۔ ان غیر ضروری اشیاء کو واپس کروا کر یا بیچ کر آپ پیسے جمع کر سکتے ہیں۔
صرف برانڈڈ اشیاء خریدنے کی عادت
صرف برانڈڈ اشیاء خریدنے کی عادت آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
برانڈ ڈ چیزیں مہنگی ہوتی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں تھوڑی سے محنت سے کم قیمت، غیر برانڈڈ مگر معیاری چیز آپ کو مل سکتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق لوگ کھانے پینے کے حوالے سے برانڈڈ چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر آپ انہی اشیاء کو بڑے بازاروں سے خریدیں تو آپ 25 فیصد تک بچت کر سکتے ہیں۔
بغیر سوچے سمجھے شاپنگ کرنا
غیر ضروری اور سوچے سمجھے بغیر شاپنگ پر نکل جانا پیسوں کے ضیاع کا سبب ہے۔شاپنگ کرتے ہوئے عقلمندی کا مظاہرہ کریں اور صرف ضروری چیزیں ہی خریدیں۔
بشکریہ: چیٹ شیٹ
Comments are closed on this story.