باکسر عامر خان کی داتا دربار پر حاضری
لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور غرباء میں لنگر تقسیم کیا،کہتے ہیں روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم کےخلاف آواز آٹھاتےہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔
باکسر عامر خان نے لاہور آمد کے بعد داتا دربار پر حاضری دی اور غرباء اورمساکین میں لنگرتقسیم کیا۔ اس موقعے پر عامر خان نے یوم دفاع پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ افواج پاکستان ملک کو محفوظ بنارہی ہے.جبکہ برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر بھرپور آواز بلند کرنےکی اپیل کی۔
عامر خان نے بتایا کہ طلاق دینے کے بعد کافی اپ سیٹ تھا داتا دربار حاضری دیکر سکون ملا،اپنی بیٹی کی اچھی زندگی اور اپنے تلخ ماضی کو بھلا کر اچھے مستبقل کےلئے دعا مانگی.سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی سیاست میں آنے کا ارادہ ہے۔
باکسر عامر خان کے مطابق سپر باکسنگ لیگ میں آٹھ شہروں کی ٹیمیں ہونگی۔جبکہ ہر ٹیم میں ایک خاتون باکسر بھی شامل ہوگی۔ خواہش ہے کہ لیگ لاہور میں ہو۔
Comments are closed on this story.