Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران ہاشمی سسپنس ، تھرلر فلموں سے اکتا گئے

شائع 06 ستمبر 2017 01:07pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

'راز' 'جنت' اور 'مرڈر '  جیسی  سسپنس اور تھرلرفلموں سے شہرت پانے والے عمران ہاشمی اب  اپنے کیریئر میں کچھ مختلف کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

عمران ہاشمی نے 'فٹ پاتھ'  کے ذریعے بولی وڈ فلم انڈسٹری میں  اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔بعد میں   انہوں نے 'مرڈر ' سیریز کی دو فلموں سے مزید شہرت پائی۔

2008 میں وہ 'جنت' فلم کا حصہ بنے جس کی کامیابی کے بعد  انہوں نے جنت  فرنچائز کی دوسری فلم میں بھی کام کیا۔ اسی طرح  وہ '  راز'  فرنچائز کی تین فلمیں اپنے نا م کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ہاشمی نے کہا کہ  اب وہ مزید  سسپنس  فلموں  میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

'یہ ساری فلمیں میرے کیرئیرکے لئے کافی اہمیت رکھتی ہیں لیکن اب میں ویسا اداکار نہیں رہا جیسا پہلے تھا'۔

' فلموں کے حوالے سے میرا نظریہ بدل چکا ہے کیونکہ ناظرین کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ میں ان کے لئے  کچھ نیا کروں اور یہی اب میری آنے والی فلموں کا مقصد ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا سارا فوکس اچھی کہانیوں پر ہے اور وہ کسی بری کہانی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

ٹی سیریز اور ملن کی پروڈیوس کردہ عمران ہاشمی کی نئی فلم 'بدشاہو' یکم ستمبر کو ریلیز ہوچکی  ہے  ۔ یہ فلم  اب تک انڈیا میں 56.24 کڑور کا بزنس کرچکی ہے۔

38 سالہ اداکار اپنی نئی فلم 'کپتان  نواب' کی شوٹنگ میں مصروف ہے  جس کے ہدایت کار ٹونی ڈی سوزا  ہے اور فلم   کی شوٹنگ اکتوبر میں مکمل ہوجائیں گی۔

'کپتان نواب' کو لے کر عمران ہاشمی کا کہنا ہے  کہ یہ فلم ایک  اصلی واقعہ پر مبنی  ہےلیکن  فلم میں بعض  جگہ تصوراتی  چیزیں بھی ڈالی گئی ہے ۔ فلم  جتنی  حقیقی ہوگی اتنا ہی  دلچسپ ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ عمران ہاشمی کی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ  ایک فوجی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انہوں نے اپنی فلم کے حوالے سے مزید  بتایا  کہ وہ ہر کردار کو لے کر کافی نروس ہوتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ کردار پر پورا نہیں اتر سکیں گے لیکن  اچھی سوچ رکھتے ہوئے  فلم میں محنت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی کارکردگی سے فلم کو چار چاند لگ  جاتے ہیں۔

'کپتان نواب' کے علاوہ وہ تین اور سکرپٹس پر بھی کام  کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ابھی کچھ کہنا درست نہیں ہوگا کیونکہ ان سکرپٹس پر ابھی کام جاری ہے۔

بشکریہ: زی نیوز