Aaj News

اتوار, اپريل 27, 2025  
28 Shawwal 1446  

سلمان کے بعد امیتابھ بچن بھی بنے'ریس 3 'کا حصہ

شائع 30 اگست 2017 05:40pm

File Photo File Photo

دس سال پہلے 2008 میں فلم " گاڈ تسی گریٹ ہو" میں اکھٹے نظر آنے کے بعد سپر اسٹارز امیتابھ بچن اور سلمان خان فلم "ریس 3" میں ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ،  بگ بی سلمان خان کے ساتھ  ریس 3 میں کام کرنے  کے لئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈانس فلم "اے بی سی ڈی "کے  حوالے سے مشہور  ہدایت کار ریمو ڈی سوزا   اس بار میگا اسٹارز کو فلم میں لے کر ایک بڑی فلم بنانے کے خواہشمند ہے۔

اس سے پہلے  سلمان اور امیتابھ "باغبان" اور "بابل" میں بھی کام کر چکے ہیں۔

  سلمان خان کے والد اورسابق اسکرین رائٹر سلیم خان امیتابھ بچن کے ساتھ کافی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

 سلیم خان اور جاوید اختر نے مل کر امیتابھ بچن کی بہت ساری فلمیں لکھیں جن میں  دیوار، زنجیر، مجبور،تریشول اور شعلے  شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ریس 1 اور 2 کے ہدایت کار عباس - مستان  تھے  لیکن سیریز کی تیسری فلم میں ہدایت کار کے تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ   اداکار بھی  تبدیل ہوں گے۔

Courtesy: Bollywoodlife.com