انوشکا شرما کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بڑا حادثہ
کولکتہ میں بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما کی نئی فلم "پری" کی شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
ایک سینئر پولیس آفسر کے مطابق ، یہ حادثہ منگل کو پیش آیا یہ کہ ' ہم اس حادثہ کا پوری طریقے سے جائزہ لے رہے ہیں'۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے اور انہیں اس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
آفسر کے مطابق جاں بحق نوجوان شاہ عالم کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور ان کی ہلاکت شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بجلی کی ننگی تار چھونے کی وجہ سے ہوئی۔
شاہ عالم کو اس حادثہ کے فوراً بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بر نہ وسکے۔
بشکریہ: زی نیوز
مقبول ترین
Comments are closed on this story.