فری پبلک وائی فائی کااستعمال ایک بڑا خطرہ
اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانے کیلئے اکثر لوگ پبلک وائے فائے سروس کااستعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس مفت سہولت کے کتنے نقصان ہیں ، وہ ان سے نا واقف رہتے ہیں۔
مشہور زمانہ نارٹن اینٹی وائرس کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ہر چیز مفت نہیں ہوتی اور اس کی کوئی نہ کوئی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
سی این بی سی کا کہنا ہے کہ پبلک وائی فائی استعمال کرنے کا سب سے بڑا نقصان ڈیٹا ، ٹریفک اور آپ کی شناخت کا پوری طرح بے نقاب ہونا ہے۔
بہت سے لوگ پبلک وائی فائی استعمال کرنے کی بری عادت سے نقصان اٹھاتے ہیں۔
سائبر سکیورٹی کمپنی سیمنٹک کےایک سروے کے مطابق ، 87 فیصد امریکی صارفین پبلک انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرچکے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز 70 فیصد صارفین کے ذاتی ای –میل دیکھے جاچکے ہیں جبکہ 11 فیصد صارفین کی ان لائن بینک معلومات بھی لیک ہو چکی ہیں۔
پبلک وائی فائی کنکشن چاہےکتنا ہی محفوظ ہو اگر آپ اس کا استعمال اپنے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر پر کرتے ہیں تو ہیکرز اور ڈیٹا چوری کرنے والے مجرم آپ کی ذاتی معلومات کا پتہ با آسانی لگاسکتے ہیں۔
ہیکرز کے پاس ایسے بہت سارے ذرائع ہیں جن کے ذریعے وہ پبلک وائی فائی اکاؤنٹ ناکارہ بنا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، ہیکرز سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے سب سے اچھا بچاؤ ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این)کا استعمال ہے جو آپ کی ان لائن سرگرمیوں کو خفیہ رکھتا ہے۔
آپ وی پی این کی مختلف ایپس ایپل یا اینڈرائڈ سمارٹ فون پر استعمال کرسکتے ہیں یا سائبر گھوسٹ کی خفیہ سروس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
آپ فائر وال اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی سیٹنگ کے ذریعے بھی اپنے کمپیوٹر اور فون کو ہیکرز سے محفوظ کرسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.