Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سگریٹ کا مہنگا ہونا تمباکو نوشی ختم کرا سکتا ہے: تحقیق

شائع 23 اگست 2017 12:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں صرف ایک ڈالر بڑھا دینے سے تمباکونوشی کرنے والے سگریٹ چھوڑ سکتے ہیں۔

جرنل ایپی ڈیمیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک علاقے کی 10برسوں کی قیمتوں کا ڈیٹا،یہ جاننے کیلئے استعمال کیا گیا کہ یہ وہاں کے تمباکو نوشی کرنے والوں کوکیسے  اثر انداز کرتا ہے۔ توجہ ان لوگوں پر تھی جو کافی پہلے بدل چکے تھے۔

امریکا کی ڈریکسل یونیورسٹی کی سابقہ ڈاکٹرل  طالبہ اسٹیفنی مائن کہتی ہیں کہ تمباکو نوشی کرنے والے بزرگ  لوگ طویل عرصے سےسگریٹ نوشی کر رہےہیں اور ان کے سگریٹ چھوڑنے کا تناسب نوجوانوں کے مقابلے میں کم ہونا ان کے اندر بسے ہوئے اس رویے  کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کا تبدیل ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دریافت کہ'سگریٹ کی قیمتیں  بڑھانا بزرگ لوگوں میں سگریٹ نوشی ترک کرنے سےجُڑا تھا'یہ تجویز کرتا ہے کہ سگریٹ ٹیکسز ان رویوں میں تبدیلی کیلئے مخصوص مؤثر چیز ہوسکتے ہیں۔

ڈریکسل یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ایمی آکنکلوس کے مطابق تمباکو نوشی کی عادات اور سگریٹ کی قیمتوں کے درمیان تعلق  ابھی زیر ِتحقیق ہے لیکن یہ ایک اہم چیز ہے۔

تمباکو نوشی کا ترک ہونا  عوامی صحت کیلئے کی جانے والی کوششوں کا اہم مرکز ہے کیوں کہ دنیا میں ہونے والی اموات اور بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے جس سے بچایا جاسکتا ہے۔

بشکریہ زی نیوز