Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینسر میں مبتلا خاتون کی خوبصورت تصویر

شائع 22 اگست 2017 01:43pm
بشکریہ فیس بک بشکریہ فیس بک

ایک پرسنل ٹرینراپنی چہکتی ہوئی تصویر شیئر کرکے،   لوگوں کےسنجیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کے حلیے کے متعلق غلط تاثرات کو بدلنے کی کوشش کررہی ہیں۔

خاتون نے یہ تصویر کینسر کی تشخیص ہونے سے چند گھنٹے قبل لی تھی۔

برطانوی علاقے چیلٹنہم سے تعلق رکھنے والی 30سالہ وکی وینیس نے جس دن یہ تصویر لی اس ہی دن انہیں یہ بتایا گیا کہ وہ پھیپڑوں کے کینسر کی چوتھی اسٹیج پر ہیں۔

وکی نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ'جب آپ  کو کینسر ہو تو لازمی نہیں آپ باہر سے بھی بیمار لگیں'۔

ڈاکٹروں نے شروع میں ان کی علامات کو دمہ سمجھ کر ٹال دیا تھا۔ مطلب یہ کہ وکی میں  پھیپڑوں کے کینسر کی تشخیص میں 18مہینے لگ گئے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ صحت مند غذا کھاتی ہیں اور روزانہ ورزش کرتی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کوخبردار کیا کہ اگر انہیں اچھا محسوس نہ ہو تو وہ ہر چیز کو جانچیں۔

ان کی فیس بک پروفائل پر لکھا تھا کہ یہ  ایک تنبیہ ہے کہ یہ پوسٹ پڑھنے پر مایوس کن ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا ہو اتھا کہ یہ تصویر مجھے چوتھی اسٹیج کے پھیپڑوں کے کینسر کی تشخیص سے چند گھنٹے پہلے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کو کینسر ہو تو لازمی نہیں آپ باہر سے بھی بیمار دِکھیں۔ علامات بہت معمولی سی ہوسکتی ہیں اور موقعوں موقعوں پر دِکھ سکتی ہیں۔

Independent بشکریہ