Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ جانتے ہیں بچے آنکھیں کیوں چُراتے ہیں؟

شائع 22 اگست 2017 12:45pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک  تحقیق سے  یہ سامنے آیا ہے کہ  نو سے 13برس کی  عمر کے بچے  دھمکی آمیز باتوں پر خاص توجہ دیتے ہیں اور پھر بے چینی کا شکار ہوکر آنکھیں ملانے سے گریز کرتے ہیں۔

 محققین کے مطابق بچے جتنا لوگوں سے ڈرے ہوئے ہوتے ہیں، اتنی کم ان سے آنکھیں ملاتے ہیں۔ چاہے ڈرنے کی کوئی وجہ نہ بھی ہو۔

انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ بچوں میں ڈر کا احساس جاری رہتا ہے حتیٰ کے وہ شخص مزید ڈر کا سبب نہ ہو۔

یونیورسٹی  آف کیلیفورنیا کیلینا میشالسکا کا کہنا تھا کہ  کسی کی آنکھوں میں دیکھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آیا  وہ شخص اداس ہے،ڈرا  ہوا ہے، غصے میں ہے یا حیران ہے۔

 لیکن بچوں کی آنکھوں کے اشاروں کے متعلق معلومات کم ہےلہٰذ ان اشاروں کو سمجھناہمیں معاشرتی  تربیت  کےارتقا کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

محققین نے 82 بچوں کوکمپیوٹر اسکرین پر  2 خواتین کی تصویر دکھائی ۔کمپیوٹر سے ایک آئی ٹریکنگ آلہ لگایا ہوا تھا جس سے وہ یہ دیکھ رہے تھے کہ بچےاسکرین پر کہاں دیکھ رہے  اور کتنی دیر کیلئے۔

شرکاء کو ان دو خواتین کی تصویر چار بار دِکھائی گئی۔ ان میں سے ایک تصویر کو ایک زور دار چیخ اور ڈراؤنے تاثر کے ساتھ دِکھائی گئی اور دوسری تصویر ان کے بغیر دِکھائی گئی۔ اور آخر میں بچوں نے دونوں چہرے بغیر کسی آواز یا چیخ کے دیکھے۔

نتیجے سے معلوم ہوا کہ  پریشان بچے  آنکھیں ملانے سے گریز کرتے ہیں۔  جب کہ آنکھیں ملانے سے گریز کرنا قلیل مدت کیلئے پریشانی کو کم کرتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل آف چائلڈ سائیکولوجی اینڈ سائیکیٹری میں شائع ہوئی ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز