Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامیابی حاصل کرنے کیلئے نام بدلنے والے بولی وڈ اداکار

شائع 22 اگست 2017 09:19am

mix

کہتے ہیں کہ انسان کی شخصیت پر اس کے نام کا بڑا گہرا اثر ہوتا ہے اسی لئے ماں باپ بھی بچے کا نام انتہائی سوچ بچار کے بعد رکھتے ہیں۔انسان کا نام اس کی پہچان ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کے بہت سے ایسے اداکار ہیں جنہوں نے شہرت حاصل کرنے کے لئے اپنے نام کو تبدیل کیا۔

آئیے جانتے ہیں کہ ان بولی وڈ اداکاروں کے اصلی نام کیا ہیں۔

کترینہ کیف

kat2

بولی وڈ میں باربی ڈول کے نام سے جانی جانے والی کترینہ کیف کا اصل نام کیٹ ٹرکوٹے ہے۔

اکشے کمار

Akshay Kumar Latest Wallpapers

بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا اصل نام راجیو بھاٹیا ہے۔

سنی لیون

sunny

بولی وڈ انڈسٹری میں سنی لیون کے نام سے جانی جانے والی اداکارا کا حقیقی نام کرنجیت کور وہرا ہے۔

سیف علی خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان کا حقیقی نام ساجد علی خان پتودہ ہے انہوں نے بھی بولی وڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے لئے اپنا نام تبدیل کیا۔

سنی دیول

sunny

سنی دیول کا اصل نام اجے سنگھ دیول ہے۔

بوبی دیول

bobby

سنی دیول کے چھوٹے بھائی بوبی دیول کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے۔

پریتی زنٹا

preety000000

بولی وڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا نے بھی کامیابی کے لئے اپنے نام کو تبدیل کیا ان کا حقیقی نام پرتم زنٹا سنگھ ہے۔

سلمان خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے بھائی سلمان خان کا اصل نام عبدالراشد سلیم خان ہے۔

ملیکا شراوت

malika

آئٹم سونگ کوئین ملیکا شراوت کا حقیقی نام ریما لامبا ہے۔

اجے دیوگن

ajay000000

جذباتی ڈائیلاگز انتہائی خوبصورتی کے ساتھ نبھانے والے اجے دیوگن کا اصل نام ویشال دیوگن ہے۔

رجنی کانتھ

فائل فوٹو فائل فوٹو

ساؤتھ انڈین اداکار رجنی کانتھ کا اصل نام شیوا جی راؤ گائیکود ہے۔

Thanks to wittyfeed