ٹیکنالوجی کا استعمال کمسن بچوں کی ذہنی نشونما کیلئے خطرہ
ایک جدید سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ٹیکنالوجی کا بے جا استعمال کمسن بچوں کی ذہنی نشونما کو سست بنا دیتا ہے۔لیکن آج کل کے والدین اس بات سے بے خبر ہیں ۔اکثر یہ چیز دیکھنے میں آتی ہے کہ چھوٹے بچے جب بھی روتے ہیں تو ان کے والدین ان کو بہلانے کے لیے موبائل فون یا ٹیبلیٹ بچوں کو تھاما دیتے ہیںجس سے بچہ اس طرف متوجہ ہو جاتے ہے اور چپ ہوجاتا ہے۔اسی لیے والدین بچوں کو چپ کرانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔
امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے بچوں کے خاندان والوں کے علاوہ اور کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ایک ©" اسکرین" کے ٹچ سے کمسن بچہ دیکھنے، سونگھنے ، چکھنے اور چھونے کی تمام حواس کو نہیں سیکھ سکتا۔جب تک چھوٹا بچہ خود سے کوئی کام نہیں کرے گا تو وہ اس کام کو کبھی بھی نہیں سیکھ سکے گا۔
لہذا تمام والدین اب سے اپنے بچوں کو ٹیکنالوجی سے دور رکھیں اور خود سے ان پر توجہ دیں تاکہ وہ ذہنی طور صحت مند اور تندرست رہیں۔
Comments are closed on this story.