Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بولی وڈ کے وہ اداکار جو حقیقی زندگی میں رشتے دار ہیں

شائع 21 اگست 2017 07:11am

mix

بولی وڈ کو انڈسٹری نہیں بلکہ ایک فیملی کہا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس انڈسٹری میں بیشتر اداکار ایسے بھی ہیں جو واقعی ایک دوسرے کے رشتے دار ہیں اور ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں آج ہم آپ کو انہی بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا ناطہ اس انڈسٹری سے ہی ایک فیملی کا نہیں ہے بلکہ وہ حقیقت میں بھی ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

سونم کپور اور رنویر سنگھ

sonam

سونم کپور کی نانی اور رنویر سنگھ کے دادا آپس میں بہن بھائی لگتے ہیں اور اسی کی وجہ سے یہ دونوں آپس میں کزن ہیں۔

        فرحان اختر اور فرح خان

farah

جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی فرحان اختر اور ظویا اختر کی ماں ہیں اور مینکا ایرانی فرح خان اور ساجد خان کی ماں ہیں جو آپس میں حقیقی بہنیں ہیں۔

رانی مکھرجی اور سیمی گریوال

rani

سیمی نے خود تو شادی نہیں کی لیکن وہ یش راج مرحوم کی بیوی پمیلا کی فرسٹ کزن ہیں سیمی کی ماں دارشی اور پمیلا کے والد موہندر سنگھ سیبیلنگز ہیں تو یہ دونوں بھی آپس میں کزن ہوئیں۔

کرن راؤ اور آدیتی راؤ حیدری

rao

عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ اور آدیتی راؤ کا تعلق رائل فیملی سے ہے یہ دونوں بھی آپس میں کزن ہیں۔

سوناکشی سنہا اور پوجا روپیرل

soan

سوناکشی اور پوجا بھی آپس میں کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں بہنیں ہیں۔

عامر خان اور علی ظفر

amir

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور پاکستان کے گلوکار علی ظفر بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ علی ظفر عامر خان کے بہنوئی ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ عائشہ فضلی عامر خان کی کزن ہیں۔

موہنیش بہل اور کاجول

kajol

موہنیش اداکارہ نوتن کے بیٹے ہیں اور کاجول تنوجا کی بیٹی ہیں اس طرح یہ بھی آپس میں کزن لگے۔

روہت روئے اور شرمن جوشی

sharman

ٹی وی اداکار روہت روئے نے مانسی جوشی سے شادی کی جو شرمن جوشی کی بہن ہیں یہ دونوں پریم چوپڑا کے بھی رشتے دار ہیں۔

شبانہ عظمی اور تبّو

فائل فوٹو فائل فوٹو

تبّو کے والد جمال ہاشمی بھائی ہیں شبانہ عظمی کے اس طرح یہ دونوں بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔

انو ملک اور ارمان ملک

anu

ارمان ملک ڈیبو ملک کے بیٹے ہیں اور ڈیبو ملک انو ملک کے بھائی ہیں۔

Thanks to wittyfeed