Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

جب اداکارہ سنی لیونی کے مداحوں نے انھیں گھیر لیا

شائع 18 اگست 2017 12:32pm

سیاسی رہنماؤں کی زبردست ریلیوں کے قصّے آپ نے اکثر سنیں ہوں گے۔ مختلف سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران اپنی بڑی بڑی ریلیوں کی تصویریں لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
سیاستدانوں کے بعد عظیم کھلاڑیوں یا پھر اداکاروں کے باہر نکلنے پر بھی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔
ایک ایسا ہی منظر جمعے کو بھی دیکھنے کو ملا، لیکن یہ بھیڑ کسی خان اداکار یا کمار کے لیے نہیں بلکہ اداکارہ سنی لیونی کے لیے جمع ہوئی تھی۔

TWITTER TWITTER

سنی لیونی ریاست کیرالا کے شہر کوچی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران جب وہ اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے باہر نکلیں تو ان کی کار انھیں دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے شائقین کی ایک بڑی تعداد میں گھر گئی۔
سنی لیونی نے اس موقع کی تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'کوچی (کیرلا) میں میری کار پیار کے سمندر میں، شکریہ۔

سنی کچھ خاص مصنوعات کی پروموشن کے لیے کوچی میں ہیں۔ اپنے مداحوں کی بھیڑ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا: 'میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ کوچی کے لوگوں سے ملنے والے پیار و محبت سے میں دم بخود ہوں۔'

اس سے پہلے سنی لیونی کے ایونٹ میں جمع ہونے والی بھیڑ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ٹوئٹر پر سنی لیونی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کرن ریڈی نے لکھا: ’جب سنی سٹیج پر تھیں تو نظارہ کچھ اس طرح کا تعجب خیز تھا۔'

TWITTER TWITTER

ایک اور ٹوئٹر صارف نے سنی لیونی کی بھیڑ والی ان تصاویر کا موازنہ امریکی صدر براک اوباما اور ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب والی تصویروں سے کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔

اس سے پہلے، شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' کے پروموشن کے دوران بہت زیادہ بھیڑ جمع ہوگی تھی۔ سنی لیونی بھی اس فلم کے پروموشن میں شامل تھیں جہاں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

بشکریہ بی بی سی اردور