Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور:پولیس کا سرچ آپریشن،چھیاسی افراد گرفتار

شائع 22 جنوری 2016 04:44am

police0000000

لاہور:رائیونڈ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران چھیاسی افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور چھیاسی افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،تمام زیر حراست مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔