Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا میں جرائم میں کمی

شائع 12 اگست 2017 03:19pm
File Photo File Photo

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کی گزشتہ سات ماہ کی جائزہ رپورٹ  جاری کردی گئی ۔ دہشت گردی کے نوے واقعات ہوئےتاہم جرائم کی شرح میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی جائزہ رپورٹ کے مطابق سال  دوہزار نو میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات رونماہوئے تھے  اور کل  نو سو ستائیس کیسز رجسٹرڈ ہوئے ۔

سال  دوہزار سولہ میں دہشت گردی کے    دو سو چوہتر واقعات  جبکہ سال  دوہزار سترہ میں یہ تعداد نوے ہوگئی۔

 سال  دوہزار سترہ میں اغوا برائے تاوان کی شرح  بھی کم رہی ۔ سال  دوہزار سترہ  میں اب تک اغوا برائے تاوان کے  چھ واقعات رونما ہوئے ۔  رواں سال ٹارگٹ کلنگ کی شرح  بھی کم رہی اور صرف اکیس واقعات  ہوئے ۔

 سال  دوہزار سترہ میں بھتہ خوری کے سولہ واقعات  رجسٹرڈ کیے گئے ۔  سال  دوہزار سترہ میں تمام جرائم کی شرح پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں  کم رہی۔

 سال  دوہزار سولہ میں  جرائم کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے تھے اور  دس ہزار پانچ مقدمات درج ہوئے تھے  جبکہ رواں سال  مختلف جرائم کے  نو ہزار تین سو دس  مقدمات درج ہوئے۔