محمد علی جناح کا بلوچ قبائلیوں سے وعدہ
مسٹر محمد علی جناح، گورنر جنرل آف پاکستان نے بلوچستان کے قبائلیوں کے نام ایک پیغام میں ان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بلوچستان میں قوانین جوں کے توں رہیں گے اور ان کے 'رواج' میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔
بیان کا متن: 'اب جبکہ ہم نے اپنی منزل حاصل کرلی ہے اور بنانے کا کام شروع ہوگیا۔ میں بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کا قبائلیوں کو مبارکباد بھیجنا چاہتا ہوں۔'
'میں حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ 15 اگست 1947 کے بعد تمام معاہدے اور الاؤنس اسی طرح جاری رہیں گے جب تک کہ قبائل کے ساتھ صلاح مشورہ نہیں ہوجاتا۔ اس وقت تک بلوچستان کے قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ 'رواج' میں تبدیلی کی اجازت دی جائے گی۔
'بلوچستان کے قبائل نے پاکستان کا حصہ بننے کے لیے پورے عزم کا اظہار کیا ہے، اسی مسلم ریاست میں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا اور خوشحالی اور ترقی کے راستے پر چلنے میں ان کی مدد دی جائے گی۔'
پاکستان سپیشل ٹرین دھماکے کا شکار
(کراچی،اتوار)
دلی سے سنیچر کی صبح روانہ ہونے والی پاکستان سپیشل ٹرین گزشتہ رات بھٹنڈہ کے قریب دھماکے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئی۔ دو بوگیاں زیر آب آنے سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان ٹائمز
گاندھی کا کلکتہ کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ
مہاتما گاندھی نے اپنے اُنہی مسلمان دوستوں کی درخواست پر، جو چاہتے تھے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں، کچھ دیر کے لیے نواکھلی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
آج پوجا کے بعد تقریر کرتے ہوئے گاندھی جی نے کہا کہ وہ انڈیا کے اس اہم شہر میں حالات ٹھیک کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
گاندھی جی نے کہا کہ انھوں نے پوری زندگی پورے دل کے ساتھ دونوں کمیونیٹیز کی خدمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب آزادی کے قریب پہنچ کر جب دونوں پر پاگل پن طاری ہے تو وہ اپنے آپ کو خدا کے حوالے کرتے ہوئےسب کچھ کریں گے کیونکہ وہ یہ پاگل پن نہیں برداشت کر سکتے۔
BBC-
Comments are closed on this story.