Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

تھوک اب زخم کی دوا بنے گا

شائع 10 اگست 2017 07:29pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسان کے تھوک میں موجود ایک ایسا مرکب ہوتا ہے جوخون کی رگوں کو بنا کر  زخم کو بہتر کرسکتا ہے۔

 یہ ایک ایسی دریافت ہے جو چوٹ کے علاج  کیلئے بہتر طریقہ کار ڈیزائن کرسکتی ہے۔

محققین نے انسانی تھوک کے رگوں کے بننے پر اثرات دیکھے  جو زخم کی بہتری کیلئے اہم ہے۔

تحقیق کو بڑھانے کیلئے محققین اب ان مالیکیولز کو استعمال کرتے ہوئے زخم کے علاج کیلئے مواد اورامپلانٹس بنانے کیلئے قدم اٹھائیں گے۔

بشکریہ زی نیوز