Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کافی کے 5حیران کن متبادل

شائع 10 اگست 2017 02:27pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر اونگھ آرہی ہو تو کافی اس کو دور کرنے کیلئے کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ کی طرح یہ بھی ان چیزوں کی فہرست میں آسکتی  جو محدود مقدار میں استعمال کی جائے تو صحت کیلئے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

کافی کو بڑی مقدار استعمال کرنے سے  آپ کا معدہ خراب ہوسکتا ہے،جسم میں خشکی ہو سکتی ہے اوریہ  سر درد اور بے چینی کا سبب بھی ہو سکتی ہے۔

بے شک کافی توانائی فراہم کرتی ہے لیکن توانا ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صحت کی قربانی دے دی جائے۔

اگر آپ کافی کی عادت سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں تو درج ذیل وہ پانچ مشروب ہیں  جو آ پ کو کافی کے متبادل توانائی بخش سکتے ہیں۔

کومبوچا چائے

کومبوچا چائےاپنے پرو بائیو ٹکس کیلئے جانی جاتی ہے لیکن اس میں بی  وٹامنز بھی ہوتے ہیں(بالخصوص بی 12) جو توانائی کی سطح بڑھانے کیلئے جانے جاتے ہیں۔

سبز چائے

مایوکلینک کے مطابق سبز چائے میں کافی کے اندر موجود کیفین کا ایک تہائی ہوتا ہے۔ اگر آپ سبز چائے تھوڑی زیادہ بھی پینا چاہیں تو یہ ایسی کوئی بری چیز نہیں ہے۔ سبز چائے صحت کیلئے فوائد سے بھرپور ہے۔

وِہیٹ گراس جوس

وِہیٹ گراس قدرتی انرجائزر کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس میں کافی مقدار میں وٹامنز، منرلز اور اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

(Chia Seeds)تخم بالنگا

مایان میں چیا کے مطلب مضبوطی کے ہوتے ہیں اور یہ اتفاق کی بات نہیں کہ ان چھوٹے چھوٹے بیجوں میں اتنی بڑی مقدار میں انرجی ہوتی ہے۔ قدیم جنگجواپنا اسٹیمنا بڑھانے کیلئے تخم بالنگا کھاتے تھےاور آج کل ایتھلیٹس بھی اس ہی مقصد کیلئے اِسے کھاتے ہیں۔

انار کا رس

انار میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور دیگر توانائی والے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔

 Tech Insiderبشکریہ