مسلمان ہونے کے باوجود رکشہ بندھن تہوار منانے والے اداکار
بولی وڈ انڈسٹری میں بھارت کی تمام ثقافتوں اور مذاہب کے تہواروں کو منایا جاتا ہے اسی طرح گذشتہ روز منائے گئے ہندوؤں کے تہوار 'راکھی' کو بھی ان سلیبریٹیز نے بھرپور طریقے سے منایا۔
لیکن اس میں منفرد بات یہ ہے کہ جیسے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار مسلمانوں کے ساتھ 'عید کا تہوار' مناتے ہیں اسی طرح مسلمان اداکار بھی مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر 'راکھی' کے تہوار کو مناتے ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں وہ کونسے مسلمان اداکار یا سلیبریٹیز ہیں جو 'راکھی' کا تہوار بھی مناتے ہیں۔
سیف علی خان اور سوہا علی خان
بولی وڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی ہمشیرہ سوہا علی خان نے رکشہ بندھن کا تہوار منایا اور اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان
بولی وڈ کے بادشاہ نے بھی راکھی کا تہوار بنگال کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ منایا وہ انہیں ممتا دی دی کہتے ہیں۔
بولی وڈ کے بھائی سلمان خان
بولی وڈ کے بھائی سلمان خان بھی راکھی کا تہوار دھوم دھام سے مناتے ہیں وہ اپنی دونوں بہنوں ارپیتا اور الویرا سے راکھی بندھواتے ہیں۔
فرح خان اور ساجد خان
ڈائیریکٹر فرح خان اور ان کے بھائی ساجد خان بھی راکھی کا تہوار مناتے ہیں انہوں نے کل منائے گئے اس تہوار پر اپنی تصویر بھی لوگوں سے شیئر کی۔
عرفان پٹھان
عرفان پٹھان گذشتہ دنوں اپنی اہلیہ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں اور اب انہیں دوبارہ تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنی کلائی پر راکھی بندھی ہوئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد انہیں تنقید کے تیر برداشت کرنا پڑے۔
زائد خان اور فرح علی خان
اداکار زائد خان نے بھی اپنی بہن کے ساتھ اس تہوار کو انتہائی جوش وخروش سے منایا۔
سہیل خان
سلمان خان کے بھائی سہیل خان بھی رکشہ بندھن کے تہوار کو انتہائی خوشی کے ساتھ مناتے ہیں وہ بھی اپنی دونوں بہنوں ارپیتا اور الویرا سے راکھی بندھواتے ہیں۔
فرح علی خان اور ہریتک روشن
ایسا لگتا ہے جیسے فرح نے اپنے جی جا جی کو تو کھو دیا لیکن ایک بھائی کو حاصل کرلیا انہوں نے ہریتک کے ساتھ راکھی کا تہوار منایا۔
ہما قریشی اور ثاقب سلیم
ان دونوں بہن بھائیوں نے بھی اب راکھی کا تہوار منانا شروع کردیا۔
حناء خان
مشہور اشتہار میں کام کرنے والی حناء خان نے بھی اپنے بھائی اور اپنی ماں کے ساتھ رکشہ بندھن کے تہوار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
Thanks to Wittyfeed
Comments are closed on this story.