Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

!ورزش سے قبل ان ڈرنکس کو کبھی نہ پئیں، ورنہ آپ کی محنت ضائع

اپ ڈیٹ 08 اگست 2017 10:56am

milk 

ورزش انسانی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے لیکن ورزش کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور خاص کر ورزش کا اثر تب ہی ہوتا ہے جب انسان اپنے کھانے پینے اور ڈائیٹ کا بھرپور دھیان رکھے۔ اکثر آپ نے یہ بات لوگوں سے سنی ہوگی کہ ورزش کے باوجود جسم پر کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہورہا۔ یہ یونہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں بھی ہماری ہی غلطیاں ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ان ڈرنکس کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کو اگر ورزش سے قبل پی لیا جائے تو آپ کے ورک آؤٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ ان ڈرنکس کے بارے میں ذیل میں بتایا گیا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

دودھ یا دودھ پر مشتمل اشیاء

milk 

دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء مثلا ملک شیکس وغیرہ کا استعمال ورزش سے قبل ہرگز نہ کریں کیونکہ ان چیزوں میں پروٹین کی بھاری مقدار شامل ہوتی ہے جو ہضم ہونے میں کافی وقت لیتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کی ورزش کا اثر اتنا زیادہ نہیں ہوتا جتنا آپ امید کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دودھ یا دودھ سے بنی ہوئی اشیاء کو استعمال کرنے کا صحیح وقت ورزش کے بعد ہوتا ہے۔

اسپورٹس ڈرنکس

sports 

ورزش سے قبل آپ کو اسپورٹس ڈرنکس کا استعمال بھی قطعی نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اسپورٹس ڈرنکس میں شوگر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس سے آپ کا میٹابولزم متاثر ہوتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ اسپورٹس ڈرنکس کے استعمال کے بجائے گھریلو جوس وغیرہ کا استعمال کریں کیونکہ اس میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے۔

الکحل

alchohol 

اس بات سے تو آپ بخوبی واقف ہوں گے کہ الکحل آپ کے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کردیتا ہے۔ جس سے آپ کو اپنے جسم میں بھاری پن اور توانائی کا فقدان محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے جسم پر انتہائی مضر اثرات بھی مرتب کرتا ہے۔ اسی لئے آپ کو الکحل کو بالکل چھوڑ دینا چاہیئے اور اگر آپ نے الکحل لے بھی رکھی ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ جم جانے سے قبل اس کا اثر مکمل ختم ہوچکا ہو۔

میٹھے پھلوں کے مشروبات

fruits 

پھلوں کا ورزش سے قبل استعمال ایک اچھا انتخاب ہے لیکن بازاروں سے جو پیک شدہ پھلوں کے مشروبات ملتے ہیں ان کا استعمال اتنا ٹھیک نہیں کیونکہ ان میں کارن سیرپ اور فروکٹوس جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جن میں شوگر کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔ تاہم بازار سے پیک جوس خرید کر پینے سے بہتر ہے کہ گھر میں ہی پھلوں کا جوس نکال کر انہیں پیا جائے۔

سافٹ ڈرنکس

carbonated 

الکحل کی طرح سافٹ ڈرنکس میں بھی شوگر کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ساتھ ہی ان میں دوسرے ایسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو ہمارے سسٹم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ورزش سے قبل اس کا استعمال گیس، پیٹ کی خرابی اور ڈی ہائیڈریشن جیسی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے۔ تو آپ کو ورزش سے قبل سافٹ ڈرنکس سے بھی میلوں دور ہی رہنا چاہیئے۔

بشکریہ: بولی وڈ شادیز