کیا آپ کو کمپیوٹر صاف کرنا مشکل لگتا ہے؟
دھول مٹی کمپیوٹر کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ہم کمپیوٹر کو صاف رکھنے کیلئے چاہے کچھ بھی کرلیں، ہوا میں موجود دھول مٹی کے ذرات کمپیوٹر پرآ ہی جاتی ہے جس کی وجہ سے کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور مستقل چھینکیں آنے لگتی ہیں۔
ہم آپ کو 6 ایسی تراکیب بتاتے ہیں جن سے آپ اپنے کمپیوٹر کو ہمیشہ دھول اور مٹی سے صاف رکھ سکتے ہیں۔
اسکرین کو صاف کرے
کمپیوٹر مانیٹر کی دھول صاف کرنے کیلئے عموماًپیپر ٹاول استعمال کرتے ہیں جس سے دھول کے ذرے اسکرین سے جھڑ کر کی بورڈ میں چلے جاتے ہیں ۔
مانیٹر صاف کرنے کیلئے صرف مائیکروفائبر کپڑا ہی مناسب ہے۔ یہ کپڑا نہ تو اسکرین پر کوئی نشان چھوڑتا ہے اور اس کے ملائم ہونے کی وجہ سے اسکرین پر کوئی خروچ بھی نہیں آتی۔
کیس سے مٹی ہٹائیں
ایسے پروڈکٹس استعمال نہ کرے جن میں الکوحل، امونیا یا ایسیٹون موجود ہوں۔ ایسے خطرناک لیکویڈکا استعمال کی بورڈ کا رنگ خراب اور مانیٹر کو بآسانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
گھر پر صفائی کا مواد بنانے کیلئے پانی اور سفید سرکہ کا برابر مقدار میں ملادیں اور کمپیوٹر کے کپڑے کو بالکل معمولی سا نم کرکے استعمال کریں۔
کھرونچ سے چھٹکارا حاصل کریں
کھرونچ کو صاف کرنے کیلئے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں اور دیہان رکھیں کے وہ جیل پیسٹ نہ ہو۔ جیل پیسٹ ہونے کی صورت میں وہ کسی کام نہیں آئے گا۔
مائیکروفائبر یا ملائم ٹشو کی مدد سے ٹوٹ پیسٹ کھرونچ پر لگا دیں اور سوکھنے کیلئے چھوڑ دیں۔ پھر معمولی سے گیلے کپڑے سے صاف کردیں۔
دھول اڑا دیں
ہیئر ڈرائر کا استعمال کرتے ہوئے بآسانی کی بورڈ سے گند اور دھول صاف کی جاسکتی ہے۔
وہ جگہ جو صاف کرنے مشکل ہو
وہ جگہ جو صاف کرنے مشکل ہو اسے بلب سرنج کےزریعے صاف کریں یا پھر ویکیوم کلینر کی مدد سے بھی کمپیوٹر سے دھول نکالی جا سکتی ہے۔
ماؤس بٹن اور کی بورڈ بٹن صاف کریں
ماؤس بٹن اور کی بورڈ بٹن صاف کرنے کیلئے پانی اور سفید سرکا برابرمقدار میں ملاکر محلول بنا لیں، مائیکرو فائبر کپڑا بھِگوئیں اور نچوڑلیںاور اس کوکسی فٹے یا چُھری کی مدد سے اپنے کمپیوٹر کی صفائی کیلئے استعمال کریں۔
Bright sideبشکریہ
Comments are closed on this story.