Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ہیک ہو چکے اے ٹی ایم کو پہچاننے کے طریقے

شائع 07 اگست 2017 05:58am

1

آج کل اے ٹی ایم مشین کا استعمال تقریباً ہر انسان کرتا ہی ہے، یہ ایک ضرورت بن چکی ہیں۔ لیکن کچھ دھوکے بازوں اور چوروں کیلئے پیسے کمانے کا آسان زریعہ بھی بن گئی ہیں۔

ہیکرز مختلف طریقے استعمال کر کے اے ٹی ایم مشینوں سے آپ کی معلومات چوری کرتے ہیں اور پھر ان کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا اکاؤنٹ خالی کردیتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ ہیک ہوچکی اے ٹی ایم مشنوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

ہیکرز اس کیلئے تین مشہور طریقے استعمال کرتے ہیں۔ اسکیمرز، کیمرا اور کور پلیٹ۔

٭ اسکیمرز

1

یہ ایک ڈیوائس ہوتی ہے جو تقریباً نظر نہ آنے کے براربر ہوتی ہے۔ اسے کارڈ سلوٹ پر لگایا جاتا ہے۔ یہ اسکیمرز آپ کے کارڈ پر موجود میگنیٹک ٹیپ سے انفارمیشن کاپی کرنے کا کام کرتے ہیں۔

٭ کیمرا

5

مشینوں پر ایسی جگہ چھوٹے کیمری لگا دئے جاتے ہیں جہاں سے آپ کے کارڈ کی پن آسانی سے دیکھی جاسکے۔ اس سے بچنے کیلئے ہمیشہ پن انٹر کرتے وقت اس پر ہاتھ رکھ لیں۔

٭ کور پلیٹ

3

اسے پہچاننا آسان نہیں کیونکہ یہ کی پیڈ کے اوپر لگا دی جاتی ہے۔ جب آپ اپنے پن نمبرز پنچ کرتے ہیں تو یہ پلیٹ انہیں ریکارڈ کر لیتی ہے۔ اس سے بچنے کیلئے ایک بار کی پیڈ کو پلا جلا کر دیکھ لیں۔

٭ احتیاطی تدابیر

جب آپ اے ٹی ایم جائیں تو مشین پر ان چیزوں پر غور کریں جو غیر معمولی ہوں، یعنی کارڈ سلوٹ کا رنگ، اس کا ٹھیک جگہ پر نہ ہونا، مشین سے الگ میٹیرئیل کا استعمال، اس پر موجود کریک یا اڑا ہوا رنگ وغیرہ،

8 4 7 6 5

ہمیشہ معروف اے ٹی ایمز کا استعمال کریں، کسی الگ تھلگ جگہ موجود اے ٹیم سے گریز کریں۔ ساتھ ہی میگنیٹک ٹیپ والے کارڈ کے بجائے مائکرو چپ والے کارڈ کا استعمال کریں۔

بشکریہ برائٹ سائیڈ