Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی 10 بڑی سمارٹ فون کمپنی

شائع 05 اگست 2017 06:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لگتا ہے عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ چینی برانڈز سے گھبرائے ہوئے ہیں۔کاؤنٹر پوائنٹس مارکیٹ مانیٹر سروس کے مطابق دنیا بھر سے 48 فیصد اسمارٹ فون مارکیٹ شیئر چینی برانڈز کے پاس ہے۔

سام سنگ

samsung

سام سنگ سال 2017کے دوسرے سہ ماہی میں 22فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ حجم کے اعتبار سے اسمارٹ فون مارکیٹ میں سرِ فہرست ہے۔

ایپل

apple

ایپل کمپنی عالمی منڈی میں 11.2فیصد مارکیٹ شیئر رکھتے ہوئے دوسرے نمبر پر آتی ہے۔سال 2016 کے دوسرے سہ ماہی میں ایپل کےشیئر 11.3 فیصد تھے جو گرکراس برس11.2 فیصد ہوگئے۔

ہواوے

huawei

چینی برانڈ ہواوے دنیا کی تیسری بڑی ا سمارٹ فون کمپنی ہے۔سال کے دوسرے سہ ماہی میں ہواوے نے 3 کروڑ 84 لاکھ فونز کی شپمنٹ کی،جو سالانہ کے حساب سے 20 فیصد بڑھ  گئی۔

اوپو

oppo

عالمی سطح پر چوتھا بڑا برانڈاوپو ہے۔کمپنی کے پاس سہ ماہی کے دوران8.4 فیصد مارکیٹ شیئر تھے۔

 ویوو

vivo

عالمی منڈی میں 6.6 فیصد مارکیٹ شیئر رکھنے والاویو دنیا کا  پانچواں بڑا برانڈ ہے۔

ژیومی

Xiaomi

اپنے ملکی حریفوں اوپو(33+فیصدنمو) اور ویوو(45+فیصدنمو) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ژیومی(60+فیصدنمو )تیزی کے ساتھ ابھری ہے۔ اوپو اور ویوو پچھلے سہ ماہی میں تیزی سےبڑھنے والے برانڈ تھے۔لیکن ژیومی نے دوسرے سہ مالی میں 2 کڑوڑ 32 لاکھ فون کی شپمنٹ کی اور عالمی مارکیٹ کے 6.6فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کرلیے۔

ایل جی

SKOREA-LG-TELECOM-TECHNOLOGY-SMARTPHONE-SCIENCE

جنوبی کوریا کی ایل جی کمپنی دنیا کی ساتویں بڑی کمپنی ہے۔سال کے دوسرے سہ ماہی میں ایل جی نے 1 کڑوڑ 33 لاکھ فون کی شپمنٹ کی گئی۔ جن میں سب سے اچھی کارگردگی ایشیا اور یورپ میں دیکھی گئی۔

زیڈ ٹی ای

zte

سہ ماہی کے دوران 3.3 فیصد مارکیٹ شیئر لیتے ہوئے زیڈ ٹی ای دنیا کی آٹھویں بڑی کمپنی ہے۔

لینووو(بشمول موٹرولا)کمپنی

lenovo

لینووو (بشمول موٹورلا)کے عالمی سطح سہ ماہی کے دوران  مارکیٹ شیئر 3.2فیصد رہے جو سال 2016کے دوسرے سہ ماہی کے برابر ہی ہیں۔

الکاٹیل

alcatel

سال 2017 کے دوسرے سہ ماہی میں 1.3مارکیٹ شیئر رکھنے والی الکاٹیل 10ویں نمبر پر ہے۔

Gadgets Nowبشکریہ