کیا آپ صفائی کے یہ آٹھ طریقے جانتے ہیں؟
صفائی کرنا مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ کافی وقت طلب کام ہے۔ لیکن کچھ ایسے حیران کن طریقے ایسے ہیں جن کی مدد سے آپ اچھے طریقے سے اور کم وقت میں صفائی کرسکتے ہے۔
ہاتھوں کے نشانات
اریزر کے ذریعے آپ کسی بھی سطح پر لگے انگلیوں کے نشانوں کو بآسانی صاف کرسکتے ہیں۔
باتھ روم کے شیشوں پر بخارات
بعض اوقات جب آپ گرم پانی سے نہاتے ہیں تو باتھ روم کے شیشوں پر بخارات جمع ہوجاتے ہیں ایسے میں شیشوں پر شیونگ فوم ملنے سے وہ بخارات غائب ہوجاتے ہیں۔
چائے اور کافی کے داغ
چائے اور کافی کے داغ ٹھیک سے دھلائی کرنے کے باوجود نہیں جاتے ۔ان دھبوں کو اگر بیکنگ سوڈا کی مدد سے دھویا جائے تو یہ بآسانی صاف ہوسکتے ہیں۔
لیپ ٹاپ
لیپ ٹاپ کو صاف کرنےکا محفوظ طریقہ یہ ہے کہ مائیکروفائبر ٹشو کو معمولی طور پر سرکے سے تر کریں اوراس سے لیپ ٹاپ صاف کرلیں۔
چھنی
چائے کی چھنی کو صاف کرنے کیلئے اسے سٹرک ایسڈاور پانی کے ساتھ ایک گھنٹے تک بھِگوکر رکھیں۔
چپکنے والے ٹیپ کے نشانات
ڈبلیوڈی 40 اسپرے استعمال کرنے سے گلاس پر لگے چپکنے والے ٹیپ کے نشانات مِٹ جاتے ہیں۔
دانتوں کا برش
دانتوں کےبرش کے سروں پر سیاہ داغوں کو روکنے کیلئے، برش ہولڈر میں تھوڑا ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ ڈال لیں۔
سفید دیواروں پر کیل کے سوراخ
دیواروں پر کیل کے سوراخ عموما ًدیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ کو ان سوراخوں میں بھرنے سے وہ سوراخ چھپائے جاسکتے ہیں۔
Bright Sideبشکریہ
Comments are closed on this story.