دنیا کا طویل ترین معلق پل
سائنس
سوئٹزرلینڈ کے شہر زرمات کے نزدیک ایک دریا پر پیدل دنیا کا طویل ترین معلق پل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اس پل کی لمبائی ایک ہزار چھ سو چالیس فٹ ہے اور زمین سے پچیاسی میٹر بلند ہے۔
زرمات کے محکمۂ سیاحت کے مطابق یہ دنیا کا طویل ترین معلق پل ہے جبکہ آسٹریا میں چار سو پانچ میٹر طویل اور ایک سو دس میٹر بلند میٹر موجود ہے۔
اس پل کو چٹانوں کے گرنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پہلے پل کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے۔
اس پل کو سہارا دینے کے لیے آٹھ ٹن وزنی لوہے کی تاریں استعمال کی گئی ہیں جبکہ اس میں نصب کردہ نظام کی وجہ سے یہ جھولے گا نہیں۔
Courtesy: BBC Urdu
مقبول ترین
Comments are closed on this story.