Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ہی سال میں دو مرتبہ پیدا ہونے والی انوکھی بچی

شائع 31 جولائ 2017 08:28am
-BBC -BBC

سال 2016 میں ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب ایک ہی بچی کی دو بار پیدائش نے دنیا کو حیران کردیا۔ یقیناً آپ بھی حیران ہو گئے ہوں گے، لیکن یہ بالکل سچ ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی ایک حاملہ خاتون مارگریٹ بویمرنےدوران حمل الٹرا ساؤنڈ کرایا توپتا چلا کہ  اس کے رحم  میں موجود بچی 'سیکرو کوکیگئیل  ٹیراٹوما 'نامی ٹیومر  کا شکارہے ۔

ڈاکٹروں نے مارگریٹ کو اسقاط حمل کا مشورہ دیا کیونکہ ان کے مطابق جب تک یہ بچی ٹیومر کا شکار ہے اس کا زندہ بچنا مشکل ہے۔ مارگریٹ اس وقت 16 ہفتے کی حاملہ تھیں۔

لیکن ریاست ٹیکساس کےمشہور چائلڈ اسپیشلسٹ  ڈاکٹر ڈاریل کاس نے مارگریٹ کو امید کی ایک کرن دکھائی اور  کہا کہ اس کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا  کہ بچی کو  سرجری کے ذریعے ماں کے رحم سے باہرنکالا جائے گا جس کے بعد ٹیومرکے علاج کے بعد اسے واپس ماں کے بطن میں ڈال دیا جائے گا۔

خاتون نے اس حساس آپریشن میں موجود خطرات  کی  پرواہ کئے بغیر  اسقاط حمل کے بجائے سرجری کے ذریعے بچی کے علاج کا فیصلہ کیا ،جب  حمل کے 23 ویں ہفتے میں آپریشن کے ذریعے بچی ماں کے پیٹ سے نکالا گیا تو اس کا وزن محض 530 گرام تھا۔

 20 منٹ کے کامیاب  آپریشن کے بعد بچی کا ٹیومر نکال لیا گیا  اور اسے واپس  ماں کے رحم میں رکھ دیا گیا۔آپریشن کے 36 ہفتوں بعد دوبارہ قدرتی طریقے سے بچی کی پیدائش ہوئی۔

پیدائش کے ایک ہفتے بعد اس کی ایک معمولی سرجری دوبارہ کی گئی جس کے بعد اس کے جسم میں موجود ٹیومرکومکمل طورپرختم کردیا گیا ہے۔

بچی اب مکمل طور پر صحتیاب زندی جی رہی ہے۔

بشکریہ BBC