Aaj News

جمعرات, اپريل 03, 2025  
04 Shawwal 1446  

سگریٹ نوشی کو خیرباد کہنے والے مشہور بولی وڈ اداکار

شائع 31 جولائ 2017 05:17am
-File Photo -File Photo

نشہ کسی بھی قسم کا ہو، اگر اس کی لت لگ جائے تو جان چھڑانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ صرف عام آدمی ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے ستارے اس کی وجہ سے برباد ہو چکے ہیں۔ لیکن کچھ اسٹارز ایسے بھی ہیں جو سگریٹ کو 'بائے بائے' کہنے میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

٭ سلمان خان

1

اعصابی بیماری کے علاج کے دوران سلمان خان کو اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کو خیرباد کہنا پڑا۔

٭ ہریتک روشن

2

ہریتک نے اس حوالے سے کافی ریسرچ کی اور پانچ ناکام کوششوں کے بعد آخرکار سگریٹ چھوڑنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے یہ کامیابی مشہور مصنف ایلن کار کی ایک کتاب 'سگریٹ چھوڑنے کے آسان طریقے' پڑھ کر حاصل کی۔

٭ رنبیر کپور

3

فلم برفی کی عکس بندی کے دوران فلم میکر انوراگ باسو نے رنبیر سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی شرط لگائی۔ لیکن انہیں نہیں پتا تھا کہ یہ چھوٹی سی شرط رنبیر کی زندی میں کتنابڑا بدلاؤ پیدا کر دے گی۔

٭ کونکنا سین شرما

4

کونکنا نے اپنی یہ بری لت ماں بننے کے بعد ترک کی۔

٭ سیف علی خان

5

نواب صاحب نے سگریٹ نوشی سے اس وقت توبہ کی جب اس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ تقریباً پڑتے پڑتے رہ گیا۔

٭ عامر خان

6

عامر خان کے دونوں بچوں جنید اور ایرا کو ان کی یہ عادت ایک آنکھ نہ بھاتی تھی، جس کی وجہ سے انہیں یہ عادت مکمل ترک کرنی پڑی۔

٭ اجے دیوگن

7

اجے دیوگن نے اپنی شریک حیات کوجول کی محبت میں اس بری عادت کو ترک کیا۔ کیونکہ کاجول ان کی سگریٹ نوشی کی عادت کے ہمیشہ خلاف رہتی تھیں۔

٭ ارجُن رامپال

8

ارجُن رامپال کو سگریٹ نوشی کی لت کالج سے لگی تھی، جسے انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر ترک کردیا۔

٭ وویک اوبرائے

9

وویک عالمی ادارہ برائے صحت کی اینٹی سموکنگ موومنٹ کے سفیر ہیں۔ انہوں نے سگریٹ نوشی اس وقت ترک کی جب انہوں نے کینسر کے مریضوں سے ملنا شروع کیا۔ وویک شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بھی کسی کو سگریٹ نہیں پینے دیتے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا