خواتین کونسی خصوصیات والے مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں؟
اکثر مردوں کے ذہن میں یہ سوال ہوتا ہے کہ لڑکیاں کیسے مردوں کو پسند کرتی ہیں یا وہ ایسا کیا کریں جو لڑکیاں انہیں پسند کرنے لگیں۔ اسی تشویش میں مرد حضرات مختلف قسم کے طریقے اور فیشن اپنا کر لڑکیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم ان کی یہ تمام کوششیں کسی کام نہیں آتیں کیونکہ لڑکیوں سوچیں ذرا مختلف ہوتی ہیں۔
آج ہم آپ کو ان رازوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن سے متاثر ہوکر لڑکیاں کسی مرد کو پسند کرنے لگتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے راز ہیں۔
(Attentive and Caring) ٭توجہ مرکوز رکھنے اور دیکھ بھال کرنے والے
لڑکیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے اسے سو سو مرتبہ فون یا میسج کرنے ضرورت نہیں بلکہ کچھ سادہ اور مخلص سوالات ہی اس کے دل میں گھر کر سکتے ہیں مثلا آج کا دن کیسا رہا، وہ کیسا محسوس کررہی ہے، وہ کیا چاہتی ہے اور وہ کیا سوچتی ہے وغیرہ۔ خواتین ایسے سوالات کے جوابات بے حد خوشی سے دیتی ہیں۔
(Supportive)٭حمایتی سپورٹ کرنے والے
اکثر ہمارے اوپر ایسا وقت آتا ہے کہ ہمیں کسی کے ساتھ اور حمایت کی ضرورت ہوتی ہے خواتین بھی ایسے ہی مرد کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں جو برے وقت میں سپورٹ کرسکے۔
(Respectful)٭عزت دینے والے
اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ لڑکیاں لڑکوں سے کمزور ہوتی ہیں اور ان کی اُس طرح عزت نہیں کرتے جس طرح کرنی چاہیئے تو آپ غلط کرتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے کبھی بھی کوئی لڑکی آپ کی طرف متوجہ نہ ہوگی۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین اپنی قدر جانتی ہیں اور وہ دوسروں سے بھی اسی بات کی امید کرتی ہیں اگر آپ کسی لڑکی کو عزت دیں گے تو وہ آپ کی بھی عزت کرے گی اور ساتھ ہی آپ سے متاثر بھی ہوگی۔
(Positive)٭مثبت خیالات والے
لڑکیاں کسی ایسے مرد کی طرف متوجہ نہیں ہوتیں جو ہمیشہ اپنے ذہن میں منفی خیالات رکھتا ہو یا ہمیشہ اداس رہتا ہو بلکہ خواتین ان مردوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں جو خوش رہنا اور خوش رکھنا جانتے ہوں اسی لئے مثبت سوچ والے افراد ایک کامیاب زندگی گزارنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
(Honest)٭ایماندار
زیادہ تر مرد حضرات خواتین کے سامنے کچھ زیادہ متحرک اور ضرورت سے زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ خواتین کی اکثر تعداد ان مردوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہے جو سیدھے سادے اور ایماندار ہوں۔ اسی لئے کسی بھی لڑکی کے سامنے ضرورت سے زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔
نوٹ: خواتین کے لئے یہ بات زیادہ معنی نہیں رکھتی کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں بلکہ یہ بات معنی رکھتی ہے کہ وہ آپ کو اپنے پاس پاکر کیسا محسوس کرتی ہے۔
بشکریہ: برائٹ سائیڈ
Comments are closed on this story.