Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

اسرائیلی وزیراعظم نے الجزیرہ کا دفتر بند کرنے کا عندیہ دے دیا

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2017 10:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے الجزیرہ کا دفتر بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل میں قطری ٹی وی کی نشریات بندکرناچاہتےہیں،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو بیت المقدس میں الجزیرہ کا دفتربند کرنےکا کئی بارکہا کیونکہ قطری ٹی وی مسجدالاقصیٰ کےمسئلےپرکشیدگی کوہوادےرہا ہے۔

 نیتن یاہو نے کہا کہ کئی عرب ممالک الجزیرہ نیوز چینل بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں لیکن اسرائیل آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔

 اسرائیلی وزیر دفاع ایوگدوڑ لی برمین  نے کہا الجیزیرہ میڈیا نہیں ہے بلکہ پروپیگنڈا کرنے کی مشین ہے،جس طرح سویت یونین کیا کرتی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ دفتربند کرنےمیں قانونی رکاوٹیں ہیں تو نئی قانون سازی کریں گے۔