Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: محکمہ تعلیم میں کرپشن ، تحقیقات کا آغاز

شائع 25 جولائ 2017 01:44pm
File Photo File Photo

پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پاکستان ٹیچرز کونسل فنڈز میں خورد برد کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

کہتے ہیں ایک مچھلی پورے تالاب کو گندا کر دیتی ہے ،ایسا ہی کچھ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں بھی دیکھنے میں آیا۔ جب اسکول ہیڈ ٹیچر تحسین اللہ نے پاکستان ٹیچرزکونسل اور چیرمین کولاعلم رکھتے ہوئے پی ٹی سی فنڈ سے دو لاکھ چونتیس ہزار روپے نکال لیے۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمے نے کاروائی کاآغاز کردیا۔

تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی ان کاروائیوں پر والدین بھی مطمئن نظر آئے اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے مختص فنڈ کو بغیر چیرمین پی ٹی سی کے دستخط سے نکالنا ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ محکمے کے اپنے ہی افراد تبدیلی کو ماننے کے لیے تیار نہیں ۔