Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ 6 طریقے اپنائیں اور آئلی جلد سے جان چھڑائیں

شائع 24 جولائ 2017 12:29pm

oily

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے خوبصورت، حسین اور منفرد نظر آئے جس کے لئے وہ مختلف کریموں کا استعمال اور طرح طرح کے نسخوں پر عمل کرتا ہے۔ تاہم اسے پھر بھی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ مثال کے طور پر آئلی جلد آج کل ایک عام سا مسئلہ بن گئی ہے اگر موازنہ کیا جائے تو ہر دوسرے شخص کی جلد آئلی ہوتی ہے۔

آئلی جلد انسان کی خوبصورتی کو کافی حد تک متاثر کردیتی ہے اور چہرے کی تروتازگی کو تقریبا ختم کردیتی ہے۔ آج ہم اسی بات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آپ کے لئے آئلی اسکن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے چند منفرد اور نایاب ٹوٹکے لائے ہیں جن پر عمل کرکے باآسانی آئلی جلد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

چہرے کو نیم گرم اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھونا

face

گرم پانی کا استعمال چہرے سے نہایت آسانی کے ساتھ اضافی آئل اور دھول مٹی کو ہٹا دیتا ہے۔ آئلی اسکن سے جان چھڑانےکے لئے نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو کر اسے خشک کرلیں اس کے بعد جب یہ خشک ہوجائے تو ٹھنڈا پانی منہ پر مارلیں۔ بہترین نتائج کیلئے اس عمل کو دن میں دو بار روزانہ کریں آپ کو فرق خود محسوس ہونے لگے گا۔

نمک کا پانی اسپرے کریں

spr

یہ آئلی اسکن سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سب سے بہترین اور یونیک طریقہ ہے جس کے لئے آپ کو صرف ایک اسپرے بوتل میں ایک چائے کا چمچ نمک پانی میں حل کرکے چہرے پر اسپرے کرنا ہے۔ اس عمل کو دن میں ایک بار روزانہ کریں واضح نتائج آپ کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

ٹونر اور کلینزر

ff

یہ بہت ہی اہم بات ہے کہ اپنے چہرے سے اضافی تیل کو دور رکھا جائے۔ لہذا پورے دن کے دوران اس اضافی تیل کو دور کرنے کیلئے فیس ٹیشو یا بلوٹنگ پیپر کا استعمال کریں اور چہرے پر آئل کو جمع نہ ہونے دیں۔ سرکا اور عرقِ گلاب کا مکسچر آئلی اسکن کے لئے ایک زبردست ٹونر کا کام کرتا ہے اس کے علاوہ گرین ٹی اور عرق گلاب کا مکسچر بھی کافی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ دودھ سے چہرے پر کلینزنگ کرنے سے بھی اس سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

اپنے چہرے کو اسکرب کریں

sc

دیگر اقسام کی جلد کے مقابلے آئلی جلد اپنی طرف دھول مٹی کو زیادہ متوجہ کرتی ہے۔ بادام اور شہد کا اسکرب اس طرح کی جلد کے لئے سب سے بہترین ہے۔ اس پیسٹ کو بنانے کے لئے تھوڑا سا بادام کا پاؤڈر اور شہد لیں پھر اس کو چہرے پر لگائیں اور یہ بھی آپ کو مثبت نتائج دے سکتا ہے۔

چہرے پر ایلو ویرا کا اسکرب لگائیں

ae

اس طرح کی جلد کے لئے ایک اور بہترین اسکرب ایلوویرا کا ثابت ہوسکتا ہے ایلو ویرا اضافی تیل کو چہرے سے ہٹانے کے لئے بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ ایلوویرا کے جیل کو روز کچھ منٹ تک اپنے چہرے پر مساج کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں آپ اس بات کو نوٹ کریں گے کہ تیل واقعی میں کم ہوگیا ہے۔

اسکربنگ کے بعد فیس پیک لگانا

pack

اسکربنگ سے چہرے پر پورس کھل جاتے ہیں تو یہ بات بھی انتہائی ضروری ہے کہ ان پورس کو ایک فیس پیک کے ذریعے بند کیا جائے۔ یہ فیس پیک گھر پر ہی بیسن اور بٹر ملک سے بنایا جاسکتا ہے۔ اس پیسٹ کو اتنا گاڑھا بنائیں کہ لگانے سے یہ آپ کے چہرے اور گردن کو ڈھانپ لے۔ جس کے بعد اس کو 10 سے 15 منٹ تک لگا کر رکھیں اور پھر دھو لیں یہ پیک آپ کی جلد سے اضافی آئل کو جڑ سے ختم کر دے گا۔

نوٹ: یہ آرٹیکل محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

بشکریہ: بولی وڈ شادیز