Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کپورے کھانا حلال ہے یا حرام؟

شائع 24 جولائ 2017 06:03am

tawa_gurday_kapooray_taka_tak

پاکستان کے بیشتر شہروں میں کپورے اور گردے  کی کٹاکٹ کھانے کا رواج  پایا جاتا ہے اور گردے کپورے کھانے والوں کاماننا ہے کہ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے ،یہ بات حقیقت میں فرسودہ ہے ، جبکہ اسلام میں کپورے کھانا حرام ہے۔

جامعہ علوم اسلامیہ کے دارالاافتاء نے اس حوالے سے فتویٰ دے رکھا ہے کہ جانوروں کے کپورے کھانا مسلمانوں کیلئے حرام غذا ہے۔اس فتویٰ کی رو سے ٹکاٹک ،کٹا کٹ کپورے کھاناجائز نہیں ہے۔

 شرعی نصوص میں حیوان کے جن سات اعضاء کے کھانے سے منع کیا گیا ہے ان میں کپورے بھی شامل ہیں۔ اس ممانعت کو بعض اہلِ علم حرام سے تعبیرکرتے ہیں اور بعض مکروہ تحریمی سے جبکہ فقہاء احناف نے مکروہ تحریمی لکھا ہے اور اصولی لحاظ سے مکروہ تحریمی کہنا ہی درست ہے۔واضح رہے کہ مکروہ تحریمی وہ عمل ہے جس کا ترک کرنا ضروری ہو اور اس کام کو کرنا لازماً ممنوع ہو ۔

بشکریہ  جامعۃالعلوم الاسلامیہ، دارالافتاء