وزن کا بڑھ جانا دل کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟
ایک نئی تحقیق کے مطابق سات سالوں کی مدت میں اپنے قدرتی وزن سے اوپر تقریباً 3 کلو گرام تک بڑھا لینا آپ کے دل کیلئے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ٹیکساز ساؤتھ ویسٹرن کے محققین نے 1262 لوگوں کا سات سال کا ڈیٹا ٹریک کیا اور ان کے جسم کی چکنائی اوران کی دل کی صحت کا تجزیہ کیا۔
تحقیق کے شروع میں افراد کا وزن تحقیق کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہوا۔
تاہم وزن میں اُونچ نیچ، چاہے وہ صحت مند فر میں ہی کیوں نہ ہو، دل کے پٹھوں کی مضبوطی پر خطرناک اثر ڈالتا ہے۔
بدھ کے روز شائع ہونے والی تحقیق میں شرکاء کی اوسط عمر 44برس تھی اور کسی شریک کو بھی دل کی بیماری اور وہ دیگر کنڈیشنز جس سے انہیں امراضِ قلب کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،نہیں تھے ۔
شروع میں تحقیق میں شریک ہر فرد کے دل کا ایم آر ائی کیا گیا اوران کے جسم کی چکنائی کی متعدد بار پیمائش کی گئیں۔
یہ عمل سات سالوں تک دہرایا گیا۔
ڈیٹا کا موازنہ کرتے ہوئے محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کاوزن ان کے وزن کے پانچ فیصد زیادہ بڑھ گیا تھا ان کے دل کا بائیاں وینٹریکل موٹا اور بڑا ہو گیا تھاجو مستقبل میں ہارٹ فیل ہونے کا واضح نشان ہے۔
وزن کا یہ پانچ فیصد بڑھنا59کلوگرام وزن رکھنے والی ایک خاتون میں تقریباً 3 کلو گرام اور 68کلو گرام وزن رکھنے والے کسی مرد میں تقریباً 3.5کلو گرام بنتا ہے۔
محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کا وقت کے ساتھ وزن کافی بڑھا ان کے دل کی خون مہیاکرنے کی صلاحیت میں واضح کمی تھی۔
اس کے برعکس جن لوگوں نے وزن گھٹایاان کے دل کے پٹھوں میں موٹائی کم دیکھی گئی۔
Daily mailبشکریہ
Comments are closed on this story.