ناخنوں کی اشکال سے جانئے شخصیت کا حال
شخصیت کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ کسی کی شخصیت کو جاننے کے لیے لوگ اس کے مختلف انداز کو جانچتے ہیں ، اس کے بعد فیصلہ کرتے ہیں کہ فلاں انسان کی شخصیت کیسی ہے۔ کوئی سمجھتا ہے کہ کپڑوں سے شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے، کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کے انداز گفتگو سے شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے۔
لیکن اب آپ اگر اپنی یا کسی اور کی شخصیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہاتھوں کی انگلیوں کے ذریعے باآسانی جان سکتے ہیں۔ یہ سن کے آپ کو حیرت ہو ئی ہوگی، لیکن حیران ہونے کی بات با لکل نہیں ہے کیونکہ چین کے ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن کی شکل شخصیت کی عکاسی کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ آپ کی ناخن کی شکل آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے۔۔
بادامی شکل
اگر آپ کے ناخن بادامی شکل کے ہیں تو آپ یقینا غصے کے بہت تیز ہونگے۔جن افراد کے بادامی شکل کے ناخن ہوتے ہیں وہ ذہین بھی ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بادامی شکل کے ناخن والے افراد خیالی دنیا میں زیادہ رہتے ہیںاور ساتھ ساتھ اس شکل کا ناخن والے افراد قابل اعتبار اور وفادار بھی ہوتے ہیں۔
تلوار شکل
اس شکل کے افراد لوگ بہت با ہمت ہوتے ہیں اور جس چیز کا عزم کرتے ہیں، اس چیز کو کرکے ہی سکون کا سانس لیتے ہیں۔اس کے علاوہ ان افراد کو تمام لوگوں کو ساتھ لے کے چلنے کا فن آتا ہے۔
چکور شکل
اس طرح کے ناخن والے افراد بہت سنجیدہ ہوتے ہیں،ان کی زندگی میں ہنسی مزاق کم ہی پایا جاتا ہے۔لیکن سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے افراد ہر فن مولا ہوتے ہیں۔ ان افراد میں ہر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
چوڑی شکل
چپٹے اور چوڑی شکل کے ناخن والے افراد میں غصہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ ایسے افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر واویلاکھڑا کر دیتے ہیں، لیکن ساتھ ساتھ ایسے افراد دل کے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔
Comments are closed on this story.