Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مشہور اداکارائیں جنہوں نے شادی کے بعد بولی وڈ کو خیر باد کہہ دیا

شائع 19 جولائ 2017 08:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

موجودہ دور میں یہ ایک عام سی بات ہوگئی ہے کہ اداکارائیں شادی کے بعد بھی اپنے فلمی کریئر کو جاری رکھتی ہیں۔ لیکن یہ اتنا آسان کام نہیں ہوتا کہ اپنی شادی شدہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے فلمی کریئر کو بھی جاری رکھا جائے کیونکہ دونوں جانب مناسب وقت دینا ایک طرح سے ناممکن ہی ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے اپنی فیملی کو پورا وقت اور خدمات پیش کرنے کے لئے اپنے کریئر کے عروج پر بولی وڈ کو خیر باد کہہ دیا۔

سونالی بیندرے

فائل فوٹو فائل فوٹو

سونالی بیندرے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی کامیاب فلمیں کیں انہوں نے کریئر کے دوران بولی وڈ کے تمام خانز کے ساتھ بھی کام کیا۔ سونالی نے 2002 میں اداکار اور ہدایتکار گولڈی بہل سے شادی کی جس کے کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے فلم انڈسٹری سے بھی رخصت اختیار کرلی۔

آسِن

فائل فوٹو فائل فوٹو

حال ہی میں اس لسٹ میں شامل ہونے والی فلم گھجنی کی اداکارہ آسن ہیں انہوں نے جنوری 2016 میں مائیکرومیکس کے سی ای او راہول شرما سے شادی کی جس کے بعد سے ابھی تک انہوں نے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا۔ جس سے لگتا تو ایسا ہی ہے کہ انہوں نے بھی اب فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ٹوئنکل کھنا

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنا نے بھی اپنے بولی وڈ کریئر میں تمام خانز کے ساتھ کام کیا لیکن پھر بھی وہ انڈسٹری میں اس طرح اپنا نام نہیں بنا پائیں جس طرح ان سے توقع کی جارہی تھی۔ تاہم اکشے کمار سے شادی کے بعد انہوں نے بولی وڈ سے راہیں جدا کرلیں اور اس وقت وہ ایک کامیاب اِنٹیریئر ڈیزائینر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کالم نگار اور مصنف بھی ہیں۔

سائرہ بانو

فائل فوٹو فائل فوٹو

سائرہ بانو اپنے دور میں اس قدر حسین تھیں کہ جو بھی ان کو ایک بار دیکھ لیتا وہ ان کا دیوانہ ہوجاتا۔سائرہ بانو جب 22 برس کی تھیں تو انہوں نے بولی وڈ لیجنڈ محمد یوسف المعروف دلیپ کمار سے شادی کی اور خوشی خوشی اپنے کریئر کو ایک کامیاب بیوی بننے کے لئے قربان کردیا۔ حالانکہ دلیپ کمار کی جانب سے ان پر کوئی پابندی بھی نہیں تھی۔

مناکشی شیشادھری

فائل فوٹو فائل فوٹو

مناکشی شیشادھری 80 کی دہائی میں بولی وڈ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی تھیں انہوں نے کئی کامیاب فلمیں مثلا ہیرو، گھائل اور دامنی جیسی فلموں میں اداکارای کے جوہر دکھائے۔ وہ صرف خوبصورت ہی نہیں تھیں بلکہ اپنی جاندار اور پُر اثر اداکاری سے بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔ تاہم وہ بھی شادی کہ بعد بولی وڈ کو خیر باد کہہ کر امریکا چلی گئیں اور وہیں رہائش اختیار کرلی۔

منداکنی

فائل فوٹو فائل فوٹو

رام تیری گنگا میلی اور آخری بازی جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری سے اپنا نام بنانے والی منداکنی نے 1990 میں شادی کے بعد بھی چند ایک فلموں میں کام کیا لیکن پھر انہوں نے بولی وڈ سے کنارہ اختیار کرلیا۔

نیتو سنگھ

فائل فوٹو فائل فوٹو

نیتو سنگھ نے اپنے کریئر کا آغاز ایک چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کیا جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ میں خود کو ایک کامیاب اداکارہ ثابت کیا۔ نیتو سنگھ محض 14 سال کی عمر میں ہی رشی کپور کے ساتھ ڈیٹس پر جاتی تھیں جس کے 21 سال کی عمر میں وہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ اس وقت کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی شادی تھی۔ تاہم شادی کے فورا بعد ہی نیتو سنگھ نے فلم انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ایک کامیاب ازدواجی زندگی کی بنیاد رکھ لی۔

ببیتا

فائل فوٹو فائل فوٹو

ببیتا بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں کرشما اور کرینہ کپور کی ماں ہیں انہوں نے خود بھی بولی وڈ انڈسٹری میں 19 فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے 23 سال کی عمر میں رندھیر کپور سے شادی کی تاہم کرشما اور کرینہ کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی لیکن انہوں نے بھی شادی کے بعد بولی وڈ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ 20 سال کی طویل عرصہ علیحدگی کے بعد اب دونوں نے اپنے تمام مسائل کو حل کرلیا اور دوبارہ ایک ہوگئے۔

بشکریہ: بولی وڈ شادیز ڈاٹ کام